Showing posts with label اردو لغت. Show all posts
Showing posts with label اردو لغت. Show all posts

Tuesday, October 17, 2017

فرہنگ آصفیہ - کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن


اردو کا انمول خزانہ، اب سب کی پہنچ میں
ظفر سید - 17 اکتوبر 2017

اردو کی معروف ترین لغت فرہنگِ آصفیہ کا ایک نیا تصحیح شدہ ایڈیشن شائع ہو گیا ہے جسے اردو دان طبقوں نے لغت نویسی کے میدان میں سنگِ میل قرار دیا ہے۔ فرہنگِ آصفیہ صرف لغت ہی نہیں ہے، بلکہ اسے اردو تہذیب کا انسائیکلوپیڈیا قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ کہا جا سکتا ہے کہ بعد میں آنے والی تمام اردو لغات ایک طرح سے فرہنگِ آصفیہ ہی کی توسیع یا تلخیص ہیں۔ اب اس عظیم الشان لغت کا جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن شائع ہوا ہے جسے یاسر جواد اور رفاقت راضی نے بڑی دقتِ نظر سے مرتب کیا ہے۔ انھوں نے اندراجات اور تشریحات سمیت 20 لاکھ الفاظ پر مبنی اس ضخیم لغت کو شائع کروا کر وہ کام سرانجام دیا ہے جو بڑے بڑے اداروں سے نہ ہو سکا۔

Thursday, March 23, 2017

Lughat-e-Matrookaat-e-Zuban-e-Urdu (Dr. Khalid Hassan)

Lughat-e-Matrookaat-e-Zuban-e-Urdu (Dr. Khalid Hassan)

متروک الفاظوں سے مراد ایسے الفاظ ہوتے ہیں جو بتدریج اپنی کثافت اور پیچیدگی یا دیگر عوامل کے سبب بول چال سے غائب ہوتے جاتے ہیں اور نسبتاً آسان اور سلیس الفاظ ان کی جگہ لیتے جاتے ہیں۔ مگر محققوں اور ناقدوں کے لئے بالخصوص علم بشر ، علم لسان، مذہب اور علم انکشاف کے ماہرین کے ہاں ان کی اہمیت مسلم ہے۔ اس لغت میں قریباً 4000 الفاظ، جو کہ اردو سے متروک ہو چکے ہیں، اپنی تفصیل کے ساتھ موجود ہیں۔