Showing posts with label Urdu Classics. Show all posts
Showing posts with label Urdu Classics. Show all posts

Friday, May 24, 2024

Kiran Kiran Suraj ( Wasif Ali Wasif )


واصف آصف علی واصف کا شمار ہمارے اردو ادب کے بہت ہی مخلص شعرا میں ہوتا ہے ان کی یہ مشہور کتاب "کرن کرن سورج" جس میں بہت ہی اہم الفاظ ہیں جو ان کی پاکیزہ سوچ کا آئینہ ہیں، اس کتاب میں صداقت، ایمان داری ، دوستی ، کامیابی اور ناکامی ، صداقت اور حکومت وغیرہ کے بارے میں نہایت پاکیزہ خیالات کو البیلے انداز میں پیش کیا گیا ہے ، عملی زندگی گزارنے والے حضرات کے لئے یہ کتاب ایک نایاب تحفہ ہے۔

Wednesday, May 22, 2024

Pyar Ka Pehla Shehar ( Mustansar Hussain Tarar )


“پیار کا پہلا شہر”سفرنامہ کی طرز پر لکھا گیا ایک حقیقی شاہکار رومانوی ناول ہے۔ یہ خالص اور پاکیزہ محبت کی کہانی ہے۔ یہ ایک پاکستانی سیاح “سنان” کی کہانی ہے، جو فرانس جاتے ہوئے ایک معذور (لنگڑی) لیکن خوبصورت فرانسیسی نوجوان خاتون “پاسکل” سے ملتا ہے۔ اُسے لگتا ہے کہ پاسکل صحیح طریقے سے چلنے پھرنے سے معذور ہونے کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہے۔ سنان نے فیصلہ کیا کہ وہ پاسکل کے ساتھ کچھ وقت گزارے اور دوبارہ معمول کی زندگی میں واپس آنے میں اس کی مدد کرے۔ وہ کچھ وقت ایک ساتھ گزارتے ہیں اور جلد ہی دونوں کو احساس ہوتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ گہری محبت کرتے ہیں۔ سچی محبت حاصل کرنے پر پاسکل سنان کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہو جاتی ہے اور اب سنان کو ثقافتی اور سماجی مجبوریوں کی وجہ سے فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ جاننے کے لیے کہ آیا سنان نے پاسکل سے شادی کی ہے یا نہیں، ناول پڑھیں اور لطف اندوز ہوں۔

Thursday, March 14, 2024

Dastak Na Do By Altaf Fatima

 


الطاف فاطمہ اردوکی اہم افسانہ و ناول نگار اور مترجم تھیں۔ انہوں نے نصف صدی سے زیادہ مدت میں ادب کو کئی بے مثال ناول، افسانوی مجموعے اور تراجم سے مالامال کیا،ان کا یہ ناول "دستک نہ دو" ایک شاہکار کی حثییت رکھتا ہے، یہ ایک مختلف نوعیت کا نہائت شاندار ناول ہے،جس کے کردار کمال کےہیں،ان کو بے پناہ شہرت و مقبولیت کا سبب ان کا یہی یادگار ناول رہا۔ یہ ناول اردو نصاب میں بھی شامل رہا ہے۔ اس کا انگریزی میں ترجمہ بھی ہوا۔ پی ٹی وی پراس ناول کی ڈرامائی تشکیل بھی کی گئی،یہ ناول تقسیمِ ہند سے قبل کے چند سالوں کےحوالے سےایک اچھا ناول ہے۔ اس میں متحدہ ہندوستان کے شان دار ماضی کا ذکر ہے، جس میں ہندو اور مسلمان مل جُل کر رہتے تھے۔یہ ناول تاریخ کے فیصلہ کُن برس کے واقعات کی تفصیلی تصویر پیش کرتا ہے۔

Monday, September 4, 2023

Gardish e Rang e Chaman by Qurratulain Hyder

 


'گردش رنگ اور چمن" ناول کو مصنف قرۃ العین حیدر نے ایک نئے اور مختلف انداز سے لکھا ہے۔ یہ ایک بہترین سماجی، رومانوی اور ثقافتی کہانی ہے جو بہت سے سماجی مسائل کو بیان کرتی ہے۔ مصنف نے کہانی میں محبت کرنے والوں کے احساسات اور جذبات کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔

Monday, May 30, 2022

Ghubar-e-Khatir : by Abul Kalam Azad

 


Ghubar-e-Khatir, is one of the most important works of Maulana Abul Kalam Azad, written primarily during 1942 to 1946 when he was imprisoned in Ahmednagar Fort in Maharashtra by the British Raj while he was in Bombay to preside over the meeting of All India Congress Working Committee.

Friday, April 1, 2022

Kankar - Umera Ahmad


 عمیرہ احمد کا نام پاکستانی ٹیلی ویژن چینیلز میں کسی تعارف کا محتاج نہیں کیونکہ ان کے کریڈٹ پر متعدد سپرہٹ ڈرامے ہیں۔ان کے مقبول ڈراموں میں میری ذات ذرہ بے نشان، شہر ذات، زندگی گلزار ہے اور کنکر وغیرہ قابل ذکر ہیں جبکہ لاتعداد ناولز اور مختصر کہانیاں بھی ان کے پرستاروں میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔


Sunday, June 27, 2021

Aadmi (Ernest Taylor) - Urdu Translation by: Naseem Allahabadi

 

مترجم کے بقول: یہ ڈراما بحیثیت مجموعی اس بصیرت کی روداد ہے۔ یہ ڈراما میرے اندر سے حقیقتاً پھٹ کر نکل پڑا اور ڈھائی دن کے اندر میں نے اسے لکھ ڈالا۔ وہ دو راتیں، جو قید ہو جانے کی وجہ سے مجھے ’’بستر‘‘ پر بتانی پڑیں، ایک اندھیرے کال کوٹھڑی میں، اتھاہ روحانی کرب کی وادیاں تھیں۔

Wednesday, March 17, 2021

Amar Bail (Umera Ahmad)

 


عمیرہ احمد کے بقول: ’’اس ناول کو پڑھتے وقت یہ بات ذہن میں رکھیں کہ یہ کوئی سیاسی ناول نہیں ہے، نہ ہی یہ کوئی تاریخی  اور معاشرتی ناول ہے۔ یہ خواہش اور چاہ کا ناول ہے یا پھر سود و زیاں کا۔ بعض دفعہ ساری زندگی گزارنے کے بعد بھی ہم یہ نہیں جان پاتے کہ ہمیں آخر زندگی میں کس چیز کی ضرورت تھی۔۔۔ کسی چیز کی ضرورت تھی بھی یا نہیں، اور بعض دفعہ زندگی کے آخری لمحات میں ہمیں احساس ہوتا ہے کہ جس چیز کو ہم نے زندگی کا حاصل بنا رکھا تھا، اس چیز کے بغیر زندگی زیادہ اچھی گزر سکتی تھی۔ امربیل کے کردار بھی آگہی کے اسی عذاب سے گزرتے نظر آئیں گے۔‘‘


Wednesday, July 22, 2020

Maut Kay Saudagar - Part 11



’’موت کے سوداگر‘‘ ایک ایسے نوجوان کی خود نوشت ہے جو اپنوں کے ہاتھوں تباہ ہو کر منزل کا نشان کھو بیٹھا تھا۔ یہ ان نوجوانوں کی دستان عبرت ہے جن کی پرورش رشوت کے مال سے ہونی تھی۔ یہ ان زر پرستوں کا احوال ہے جنہیں سونے چاندی کی خیرہ کن چمک نے بنیائی سے محروم کر دیا۔ یہ مشہور زمانہ خود نوشت اقلیم علیم نے تحریر کی ہے۔

Tuesday, July 21, 2020

Maut Kay Saudagar - Part 09



’’موت کے سوداگر‘‘ ایک ایسے نوجوان کی خود نوشت ہے جو اپنوں کے ہاتھوں تباہ ہو کر منزل کا نشان کھو بیٹھا تھا۔ یہ ان نوجوانوں کی دستان عبرت ہے جن کی پرورش رشوت کے مال سے ہونی تھی۔ یہ ان زر پرستوں کا احوال ہے جنہیں سونے چاندی کی خیرہ کن چمک نے بنیائی سے محروم کر دیا۔ یہ مشہور زمانہ خود نوشت اقلیم علیم نے تحریر کی ہے۔

Friday, December 13, 2019

Zaviyah - 2 (Ashfaq Ahmad)


جب اردو ادب کی بات کی جاتی ہے تو اشفاق احمد کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ اردو ادب کے سب سے بڑے لکھاریوں میں شمار ہوتا ہے۔ آپ کا تخلیق کردہ کردار تلقین شاہ ایک ایسا انہونا کردار ہے جو معاشرے کی مختلف برائیوں پر اپنا گہرا تبصرہ و تجزیہ کرتا ہے اور اسے ختم کرنے کے حوالے سے علمی باتیں کرتا ہے۔

Tuesday, December 10, 2019

Guriya Ghar - Mumtaz Mufti


یہ کتاب ممتاز مفتی نے تحریر کی ہے جو ادب میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔ اس مجموعے میں چار افسانے شامل ہیں۔ ان سب میں یہ قدر مشترک ہے کہ دولت، اقتدار، اختیار، رسوم اور تہذیب کا غازہ کھرچ کر انسانوں کی بنیادی فطرت کو اپنے اصلی روپے میں دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

Thursday, November 14, 2019

Barae Farokht (Muhammad Hamid Siraj)


محمد حامد سراج تخلیق کی دنیا کا نیا نام نہیں ہے۔ انہوں نے کئی شہرہ آفاق کتابیں تحریر کیں۔ سادہ زبان اور سلیس انداز بیان ان کی خوبی ہے۔ ان کی دیگر کتابوں میں آشوبِ نگاہ، بخیہ گری، چوبدار، وقت کی فصیل، ہمارے بابا جی حضرت مولانا خواجہ خان محمد، مجموعہ محمد حامد سراج، عالمی سب رنگ افسانے اور نقش گر شامل ہیں۔ زیر نظر کتاب کئی چھوٹی چھوٹی کہانیوں پر مشتمل ایک مجموعہ ہے۔ 

Friday, July 26, 2019

Ali Pur Ka Aili (Mumtaz Mufti)


علی پور کا ایلی اردو زبان کے مشہور ناولوں میں ایک ہے جو خودنوشت سوانح عمری کے انداز میں تحریر کیا گیا ہے، جس کے مصنف ممتاز مفتی ہیں۔ یہ ایک ضخیم ناول ہے جس کا مرکزی کردار الیاس عرف ایلی ہے جو خود مصنف کی ذات ہے۔ اگرچہ ابتدا میں مصنف نے یہ بات ظاہر نہیں کی (1995ء میں اس بات کا انکشاف خود مصنف نے کیا)۔ کہانی اور کردار بظاہر افسانوی ہیں لیکن مفتی کی زندگی کے کئی حقیقی پہلو اس میں واضح ہیں۔ جیسے آصفی خاندان حقیقتاً بھی مفتی کا ہی خاندان ہے۔ اسی طرح مقامات کے اصل نام لکھے گئے ہیں۔ ابن انشاء نے اسے اردو کا گرو گرنتھ کہا ہے۔ اسے آدم جی ادبی انعام کے حوالے سے اسے کافی شہرت حاصل ہوئی۔ بقول ابن انشا یہ کتاب اس لیے مشہور ہوئی کہ اسے آدم جی اانعام نہ مل سکا جبکہ بانو قدسیہ، جمیل الدین عالی اور قدرت اللہ شہاب وغیرہ نے اس کی تعریف کی ہے۔ ابتدا میں جب یہ شائع ہوا تو اس کی 250 جلدیں تھیں لیکن بے حد مقبول ہوئیں۔

Wednesday, December 20, 2017

Hansmukh Shahzad (Saeed Lakht)


"ہنس مکھ شہزادہ" پہلی مرتبہ 1965ء میں شائع کی گئی جس میں سعید لخت کی لکھی گئی مختلف کہانیوں کو جمع کیا گیا ہے۔ سعید لخت بچوں کے ادب کا ایک بڑا نام ہے۔ چار سال کی عمر میں ہی ایک ہاتھ سے لکھا رسالہ سکول کے بچوں میں تقسیم کرنا شروع کر دیا۔ بعد ازاں بچوں کے سب سے مشہور رسالے "تعلیم و تربیت" کے مدیر رہے اور عرصہء دراز تک اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا۔

Nirala Chorr (Saeed Lakht)


"نرالا چور" پہلی مرتبہ 1968ء میں شائع کی گئی جس میں سعید لخت کی لکھی گئی مختلف کہانیوں کو جمع کیا گیا ہے۔ سعید لخت بچوں کے ادب کا ایک بڑا نام ہے۔ چار سال کی عمر میں ہی ایک ہاتھ سے لکھا رسالہ سکول کے بچوں میں تقسیم کرنا شروع کر دیا۔ بعد ازاں بچوں کے سب سے مشہور رسالے "تعلیم و تربیت" کے مدیر رہے اور عرصہء دراز تک اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا۔

Monday, December 18, 2017

Paanch Moti (Saeed Lakht)


"پانچ موتی" پہلی مرتبہ 1947ء میں شائع کی گئی جس میں سعید لخت کی لکھی گئی مختلف کہانیوں کو جمع کیا گیا ہے۔ سعید لخت بچوں کے ادب کا ایک بڑا نام ہے۔ چار سال کی عمر میں ہی ایک ہاتھ سے لکھا رسالہ سکول کے بچوں میں تقسیم کرنا شروع کر دیا۔ بعد ازاں بچوں کے سب سے مشہور رسالے "تعلیم و تربیت" کے مدیر رہے اور عرصہء دراز تک اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا۔

Hafiz Jee (Saeed Lakht)


سعید لخت بچوں کے ادب کا ایک بڑا نام ہے۔ چار سال کی عمر میں ہی ایک ہاتھ سے لکھا رسالہ سکول کے بچوں میں تقسیم کرنا شروع کر دیا۔ بعد ازاں بچوں کے سب سے مشہور رسالے "تعلیم و تربیت" کے مدیر رہے اور عرصہء دراز تک اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا۔ "حافظ جی" ان کی مختلف کہانیوں کا ایک مجموعہ ہے جو ناشر کے مطابق 10 سال سے 100 سال تک کے بچوں کے لئے لکھا گیا ہے۔ 

Wednesday, January 25, 2017

Adabi Khutoot-e-Ghalib (Mirza Muhammad Askari)

Adabi Khutoot-e-Ghalib (Mirza Muhammad Askari)

غالبا اردو معلے اور عود ہندی دو ہی کتابیں ایسی ہیں جو مرزا غالب کے کمال اردو نثر نگاری کی شاہد عادل کہی جا سکتی ہیں۔ مولانا حالی نے "یادگارِ غالب: میں "لطائف غیبی" ، "تیغ تیز" اور کسی ناتمام اردو قصہ کو بھی اُن کی تصانیف نثر اردو میں شمار کیا ہے۔ شروع میں مرزا اپنے خطوط کو کیجا کرنے اور شائع کرنے کے سخت خلاف تھے۔ 
جبکہ یہ معلوم ہو گیا کہ مرزا کے خطوط ہی اون کی نثر اردو کے بڑے کارنامے ہیں تو اب یہ دیکھنا ہے کہ انکی خطوط نویسی کس انداز کی ہے جس نے اون کو نثر نگاروں کی صف اولین میں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ان سب سے آگے پہنچا دیا ہے۔

Wednesday, January 18, 2017

Akhbaari Lughaat (Munshi Zia-ud-Din Ahmad)

Akhbaar Lughaat (Munshi Zia-ud-Din Ahmad)

اس کتاب میں وہ تمام الفاظ حروف تہجی کی ترتیب سے جمع کر دئیے گئے ہیں جن کا استعمال اردو اخباروں میں ہوتا ہے۔ اور آسان سلیس اور صاف اردو زبان میں ان کی شرح کی گئی ہے۔ اور آخیر میں دو ضمیموں کے ذریعہ ہندوستان کے طرز حکومت اور انگلستان کے طریقہء حکومت کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب 1915 میں لکھی گئی اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اجازت سے ان کے نام سے منسوب کی گئی۔