Showing posts with label Islam. Show all posts
Showing posts with label Islam. Show all posts

Sunday, September 3, 2023

Dajjal 2 by Mufti Abu Lubaba Shah Mansoor

 


اس کتاب میں مفتی ابو لبابہ نے مخالف مسیح اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں لکھا ہے۔ وہ یہ بھی بے نقاب کرتا ہے کہ کس طرح اینٹی کرائسٹ کے دوست اینٹی کرائسٹ کی آمد کی تیاری کر رہے ہیں۔ مفتی ابو لبابہ نے دجالی نظام HAARP کے بارے میں بھی لکھا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب اور بارشوں کا ذمہ دار HAARP کو ​​بھی قرار دیا ہے۔ اس نے ایک ناقابل یقین کہانی بھی سنائی ہے کہ کس طرح آزاد جموں و کشمیر میں نیلی برف دھماکے کی طرح پھٹ گئی اور گرم پانی کی بارش کا سبب بنی، جسے مقامی لوگوں نے مصنف مفتی ابو لبابہ کو سنایا۔ اس نے اسرائیل کی کہانی بھی اس لیے لکھی ہے کہ اسرائیل کو دجال سے بہت سروکار ہے۔

Friday, June 17, 2022

Shab E Chiragh By Wasif Ali Wasif




 واصف علی واصف کتاب شب چراغ لکھتے ہیں۔ کتاب میں حضرت واصف علی واصف کی اردو شاعری شامل ہے۔ یہ حمد، نعت، مناقب اور سلام وغیرہ پر مشتمل ہے، حضرت واصف کو اسلام سے بے پناہ محبت ہے۔ وہ مسلمانوں کا اتحاد دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے تمام مسلمانوں کو پختہ عقائد پر یکجہتی کا پیغام دیا۔ انہوں نے شاعری کے ذریعے اپنی خواہشات کی تکمیل کی کوشش کی۔

Monday, June 13, 2022

Hayat e Ala Hazrat By Zafar Ud Din Bihari


ملک العلماء علامہ ظفر الدین بہاری کتاب "حیات اعلیٰ حضرت" کے مصنف ہیں۔ یہ کتاب امام احمد رضا خان بریلوی کی سوانح حیات ہے۔ وہ اسلام کے عظیم عالم اور چند بہترین کتابوں کے مصنف 

تھے۔ وہ حدیث اور فقہ کے عظیم استاد تھے۔


Muqaddas Devdasi by Aslam Rahi

 

",مقدس دیوداسی" ایک تاریخی ناول ہے، جو کہ مسلمان جنگجو سلطان محمود غزنوی کی اسلامی فتوحات  کے گرد گھومتی ہے۔ محمود غزنوی نے ہندوستان پر 17 حملے کئیے تھے۔ سومنات کا مندر بھی انہی کے دور حکومت میں فتح کیا گیا تھا

Friday, June 10, 2022

Qurbani ki Shari Haisiyat By Maulana Ala ud Din Qasmi قربانی کی شرعی حیثیت


قربانی تمام شرائع الہٰیہ کے نظام عبادت کا ایک لازمی جز رہی ہے ۔ توحید فی العبادت کے بنیادی تقاضوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ انسان نے جن جن صورتوں سے غیر اللہ کی بندگی کی ہے ان سب کو غیر اللہ کے لیے ممنوع کر کے صرف اللہ کے لیے مختص کر دیا جائے

Monday, June 6, 2022

Aab e Hayat : by Umera Ahmed


 

آب حیات پیر کامل کا دوسرا حصّہ ہے۔ آب حیات کا موضوع "سود" ہے۔۔۔۔ وہ فتنہ جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آخری خطبہ میں حرام قرار دیتے ہوئے اس کی بیخ کنی کا۔حکم دیا۔


Thursday, October 26, 2017

Hindustan Kee Qadeem Islami Darsgahain (Abu al-Hasnaat Nadvi)


ہندوستان کی اسلامی تاریخ جن کثیر و متنوع اجزا پر مشتمل ہے ان میں تعلیم کا حصہ خاص طور پر عظمت و اہمیت رکھتا ہے۔ بارہویں صدی ہجری کا ہندوستان پانچویں صدی ہجری کے ہندوستان سے جس طرح تمدنی، معاشرتی اور سیاسی حالات میں مختلف ہے بعینہ وہ اپنی دماغی و علمی کیفیات میں بھی اس سے علانیہ جداگانہ ہے۔ یہ اختلاف اور یہ تغیر کیوںکر اور کس طرح پیدا ہوا؟ اور اس کی تدریجی و ارتقائی رفتار کیا رہی؟ اس کی تفصیل کا یہ موقع نہیں اور نہ اس کتاب ہی میں اس پر بحث کی گئی ہے البتہ اس کے متعدد اسباب میں سے ایک سبب تعلیم اور اسکی توسیع و اشاعت سے متعلق تاریخی معلومات کا ایک سرسری خاکہ اس میں کھینچا گیا ہے اور اسی مبحث کے متعدد پہلووں اس میں نمایاں بیان کیا گیا ہے۔

Thursday, February 9, 2017

Salam-e-Raza Kee Maqbooliyat (Maulana Abdul Mobeen Naumani)

Salam-e-Raza Kee Maqbooliyat (Maulana Abdul Mobeen Naumani)

مجدد اسلام امام احمد رضا تو محض شاعر نہ تھے بلکہ سچے عاشق رسول تھے۔ آپ نے صرف یہی نہیں کہ اپنے نعتیہ اشعار میں جابجا دردو و سلام کا ہدیہ پیش کیا ہے بلکہ درود و سلام پر مستقل اور علیحدہ علیحدہ دو قصیدے بھی کہے ہیں۔ درودشریف پر قصیدے کے اشعار 59 ہیں جن میں سات مطلع ہیں۔ ہر شعر کا پہلا مصرع ذو قافیتین ہے یعنی ہر مصرعے میں دو قافیے ہیں۔ اور ہر قافیے میں حروف تہجی کی ترتیب کا بھی التزام ہے۔

Thursday, January 19, 2017

Dalail-ul-Khairaat Arabic (Imam Abdullah Muhammad Bin Suleman)

Dalail-ul-Khairaat Arabic (Imam Abdullah Muhammad Bin Suleman)

دلائل الخيرات، أو دلائل الخيرات وشوارق الأنوار في ذكر الصلاة على النبي المختار ، كتاب من تأليف محمد بن سليمان الجزولي المتوفى سنة 870 هـ، جمع فيه صيغ في الصلاة على رسول الإسلام محمد، وهو يعدّ من أشهر الكتب في هذا المجال مما جعله محط اهتمام كثير من العلماء قديماً وحديثاً، وخصوصا الصوفية منهم، فجعلوه جزءاً من أورادهم التي يقرأونها صباحاً ومساءً. وقد بذل أيضا حكام المسلمين وأمراؤهم بهذا الكتاب وبذلوا في نسخه وتوزيعه بين البلاد، وكان آخرهم السلطان عبد الحميد. وقد قسم هذا الكتاب على سبعة أقسام، على عدد أيام الأسبوع، لكل يوم صيغ من الصلاة على النبي. وجعل الجزولي كمقدمة لهذا الكتاب دعاء بأسماء الله الحسنى وذكر لأسماء رسول الإسلام محمد بن عبد الله صلی اللہ علیہ وسلم۔

Dalail-ul-Khairaat (Imam Abdullah Muhammad Bin Suleman)

Dalail-ul-Khairaat (Imam Abdullah Muhammad Bin Suleman)

دلائل الخیرات شریف وہ عظیم کتاب ہے جو دنیا کے کونے کونے میں پڑھی جاتی ہے۔ تمام معروف سلاسل طریقت کے شیوخ خود بھی اس کا ورد کرتے ہیں اور اپنے مریدین کو بھی پڑھنے کی تلقین کرتے ہیں ۔بارگاہ نبوی امیں اس وظیفہ درود و سلام کی قبولیت کا اندازا اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سرکار مدینہانے بعض خوش بختوں کو اس کتاب کی خود اجازت فرمائی۔جیسے محمد مغربی تلمسانی اور محمد اندلسی حضرت سیدی الصدیق الفلالی امی ولی اﷲہو گزرے ہیں۔ آپ کو مکمل دلائل الخیرات حفظ تھی اور فرمایا کرتے تھے کہ "ان النبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم علمہ ایاہ مناما" یعنی رسول ﷲ نے انہیں خواب میں دلائل الخیرات شریف پڑھائی تھی یہ وہ عظیم کتاب ہے کہ جس کے ذریعے لوگوں کو برکت اور نور نصیب ہوتا ہے۔ کشف الظنون میں ہے ( و ہذا الکتاب آیۃ من آیات اﷲ فی الصلاۃ علی النبی علیہ الصلاۃ والسلام ) یہ کتاب حضور نبی کریم کی بارگاہ میں درود و سلام پر مشتمل ہے اور اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے مشرق و مغرب اور خاص طور پر بلاد روم میں باقاعدگی سے پڑھی جاتی ہے۔

Thursday, January 12, 2017

Khutbaat-e-Bahawalpur (Dr. M. Hamidullah)


Khutbaat-e-Bahawalpur (Dr. M. Hamidullah)

خطبات بہاولپور دراصل مارچ 1980ءمیں جامعہ عباسیہ(اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور،پاکستان) کی دعوت پر یونیورسٹی میں ججز، علماءاور یونیورسٹیوں کے چانسلرز اورڈین حضرات کی زیر صدارت ڈاکٹر حمیداللہ کے مختلف علمی موضوعات پر بارہ خطبات کا مجموعہ ہے جو علمی حلقوں ، قانون دان اور دانشور طبقے کے ہاں خطبات بہاولپور کے نا م سے معروف ہے ۔ یہ خطبات 8مارچ 1980 ء سے 20 ماچ 1980ءتک مسلسل جاری رہے۔ ان خطبات کوسننے کےلیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اساتذہ، طلباء و طالبات کےعلاوہ شہر کے علمائے کرام اوراہل ذوق و طلب خواتین وحضرات کی ایک کثیر تعداد تشریف لاتی جن میں ملک کے دوسرے شہروں سے آنے والے مہمانانِ گرامی بھی شامل ہوتے۔ ان خطبات کاپہلا ایڈیشن اپریل 1981ءمیں شائع ہوا اور اسے بڑا قبول عا م حاصل ہوا ۔ 

Tuesday, January 3, 2017

Islam (Karen Armstrong)

Islam (Karen Armstrong)

The external history of a religious tradition often seems divorced from the raison d'etre of faith. The spiritual quest is an interior journey; it is a psychic rather than a political drama. It is preoccupied with liturgy, doctrine, contemplative disciplines and an exploration of the heart, not with the clash of current events. Religions certainly have a life outside the soul. Their leaders have to contend with the state and affairs of the world, and often relish doing so.

Tuesday, December 20, 2016

Sunday, December 11, 2016

Jinn, Hamzad or Islam (Maulana Iqtidar Ahmad)

Jinn, Hamzad or Islam (Maulana Iqtidar Ahmad)

کچھ عرصے سے اردو زبان میں جنات اور جادو کے موضوع پر کثرت سے کتب شائع ہو رہی ہیں۔ ان میں سے اکثر کتب رطب و یابس کا مجموعہ ہیں۔ موضوع چونکہ عام آدمی سے متعلق ہے اس لئے لوگ دلچسپی سے انہیں خریدتے ہیں۔ اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے مصنف مولانا سید اقتدار احمد سہسوانی خود بھی جنات اور جادو کے توڑ کے ماہر تھے۔

Friday, December 2, 2016

Tareekh-e-Islam - Part 2 (Akbar Shah Khan)

Tareekh-e-Islam - Part 2 (Akbar Shah Khan)

تاریخ اسلام مولانا اکبر شاہ نجیب آبادی کی تالیف لطیف ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و علی الہ وسلم کی ولادت باسعادت سے لے کر زوال خلافت تک کا دور انہوں نے نہایت شاندار انداز میں رقم کیا ہے۔ انداز ایسا دلکش ، دلچسپ اور پرسوز ہے کہ قاری جہاں سے بھی پڑھے،پڑھتا ہی چلا جائے۔

Thursday, December 1, 2016

Tareekh-e-Islam - Part 1 (Akbar Shah Khan)

Tareekh-e-Islam - Part 1 (Akbar Shah Khan)

تاریخ اسلام مولانا اکبر شاہ نجیب آبادی کی تالیف لطیف ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و علی الہ وسلم کی ولادت باسعادت سے لے کر زوال خلافت تک کا دور انہوں نے نہایت شاندار انداز میں رقم کیا ہے۔ انداز ایسا دلکش ، دلچسپ اور پرسوز ہے کہ قاری جہاں سے بھی پڑھے،پڑھتا ہی چلا جائے۔

Haqqaniat-e-Islam (Maulana Hakeem Muhammad Akhtar)

Haqqaniat-e-Islam (Maulana Hakeem Muhammad Akhtar)

یہ کتاب مولانا شاہ حکیم محمد اختر کے مواعظ میں سے ایک کی کتابی شکل ہے۔ 

Friday, October 28, 2016

Tasreehaat-e-Azad (Abul Kalam Azad)

Tasreehaat-e-Azad

اسلام کے مختلف پہلووں پر مولانا ابوالکلام آزاد کی تصنیف۔