Showing posts with label Urdu Novel. Show all posts
Showing posts with label Urdu Novel. Show all posts

Thursday, July 31, 2025

چاہ بابل - قمر اجنالوی

 



 قمر اجنالوی نے 35 سال کی طویل ریسرچ کے بعد قلمبند کیا ۔ چاه بابل قمر اجنالوی دنیا کی سب سے بڑی داستان محبت جو ایک سراپا جمال عورت اور ایک سراپا عشق نوجوان کے ٹکراؤ سے پیدا ہوئی ۔


Saturday, June 15, 2024

کالی شلوار - سعادت حسن منٹو

کالی شلوار

  منٹو جیسا لکھنے والا ہو تو اس کی ہر تحریر انوکھی ہوتی ہے ۔مگر کچھ تحریریں ایسی ہیں جنہوں نے منٹو جیسے لوگوں کو منٹو بنایا ہے۔ انہی میں سے ایک کہانی اس افسانوی مجموعہ میں شامل ہے جسے ہم "کالی شلوار" کے نام سے جانتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں کبوتروں والا سائیں ، الو کا پٹھا ، نامکمل تحریر، قبض، ایکٹرس کی آنکھ ، وہ خط جو پوسٹ نہ کئے گئے، مصری کی ڈلی ،ماتمی جلسہ، تلون اور سجدہ۔ اس مجموعہ کی سب سے بہترین کہانی کالی شلوار ہے۔ 
کالی شلوار سلطانہ نامی ایک ایسی بے بس، بے سہارا طوائف کی کہانی ہے جو اس ذلیل پیشے کو اپنانے کے بعد بھی پیٹ بھر روٹی نہیں کما سکتی۔ جب وہ انبالہ چھاونی میں رہتی تھی تب اس کے پاس گاہکوں کی کمی نہ تھی لیکن ایک دن خدا بخش کے کہنے پر دہلی آگئی جہاں گاہک اکا دکا ہی نظر آتے تھے۔
منٹو نے اس افسانے میں سلطانہ کے توسط سے ایک طوائف کی زندگی کے داخلی کرب و اضطراب کو بیان کیا ہے۔ طوائف کی زندگی اندر سے کتنی ویران اور بنجر ہوتی ہے ،سلطانہ اس کی ایک بہتریں مثال ہے۔ اس کہانی کے علاوہ دوسری کہانیاں بھی دلچسپ ہیں۔ منٹو کے شائقین کے لئے یہ مجموعہ نہایت ہی عمدہ کہانیوں کا مرقع ہے۔ 

Thursday, June 6, 2024

Baat Umer Bhar Ki ( Umaira Ahmed )

 عمیرہ احمد نے اپنی کہانی میں دو خواتین کی مثال دکھائی ہے جو آپس میں‌مان اور بیٹی ہیں۔ مومنہ ، جو اپنے آپ کو کمتر سمجھنے کا انتخاب کرتی ہے اور خوبصورت لوگوں کو امر انسانوں کی طرح دیکھتی ہے جنہیں چھوا نہیں جا سکتا۔ وہ اپنے آپ کو بھول جاتی ہے اور اپنے بداخلاق شوہر کو خوش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔ کچھ لوگ اسے بیچاری کے طور پر دیکھتے ہیں۔ دوسری طرف اس کی بیٹی سنبل ہے ، جو اپنی ماں کے بالکل برعکس ہے ، جب اس کے حقوق کی بات آتی ہے تو اپنے حق کے لئے ڈت جاتی ہے اور اپنے سر کو بلند رکھتے ہوئے زندگی گزارنے کی خواہشمند ہے۔ دونوں عورتوں کو سیاہ فام ہونے کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ مصنف نے ایک طاقتور موازنہ کے ذریعے اپنی بات ثابت کی۔