Showing posts with label Urdu Fiction. Show all posts
Showing posts with label Urdu Fiction. Show all posts

Thursday, July 31, 2025

چاہ بابل - قمر اجنالوی

 



 قمر اجنالوی نے 35 سال کی طویل ریسرچ کے بعد قلمبند کیا ۔ چاه بابل قمر اجنالوی دنیا کی سب سے بڑی داستان محبت جو ایک سراپا جمال عورت اور ایک سراپا عشق نوجوان کے ٹکراؤ سے پیدا ہوئی ۔


Saturday, June 15, 2024

کالی شلوار - سعادت حسن منٹو

کالی شلوار

  منٹو جیسا لکھنے والا ہو تو اس کی ہر تحریر انوکھی ہوتی ہے ۔مگر کچھ تحریریں ایسی ہیں جنہوں نے منٹو جیسے لوگوں کو منٹو بنایا ہے۔ انہی میں سے ایک کہانی اس افسانوی مجموعہ میں شامل ہے جسے ہم "کالی شلوار" کے نام سے جانتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں کبوتروں والا سائیں ، الو کا پٹھا ، نامکمل تحریر، قبض، ایکٹرس کی آنکھ ، وہ خط جو پوسٹ نہ کئے گئے، مصری کی ڈلی ،ماتمی جلسہ، تلون اور سجدہ۔ اس مجموعہ کی سب سے بہترین کہانی کالی شلوار ہے۔ 
کالی شلوار سلطانہ نامی ایک ایسی بے بس، بے سہارا طوائف کی کہانی ہے جو اس ذلیل پیشے کو اپنانے کے بعد بھی پیٹ بھر روٹی نہیں کما سکتی۔ جب وہ انبالہ چھاونی میں رہتی تھی تب اس کے پاس گاہکوں کی کمی نہ تھی لیکن ایک دن خدا بخش کے کہنے پر دہلی آگئی جہاں گاہک اکا دکا ہی نظر آتے تھے۔
منٹو نے اس افسانے میں سلطانہ کے توسط سے ایک طوائف کی زندگی کے داخلی کرب و اضطراب کو بیان کیا ہے۔ طوائف کی زندگی اندر سے کتنی ویران اور بنجر ہوتی ہے ،سلطانہ اس کی ایک بہتریں مثال ہے۔ اس کہانی کے علاوہ دوسری کہانیاں بھی دلچسپ ہیں۔ منٹو کے شائقین کے لئے یہ مجموعہ نہایت ہی عمدہ کہانیوں کا مرقع ہے۔ 

Wednesday, May 29, 2024

AKHRI CHATTAN ( NASEEM HIJAZI )


 اخری چٹان ایک مسلمان سپاہی کے بارے میں ہے جو چنگیز خان  کے خلاف مسلمانوں کو ایک بینر تلے متحد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کتاب کا عنوان خوارزمیہ سلطنت اور اس کے سلطان جلال الدین منگ کا حوالہ دیتا ہے۔

Tuesday, May 28, 2024

GHULAM ABBAS KAY 10 BEHTREEN AFSANAY ( GHULAM ABBAS )


 یہ کتاب غلام عباس کی 10 اہم کہانیوں پر مشتمل ہے۔ کتاب میں معاشرے کے متعدد مسائل پر بحث کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ یہ کہانیاں ہماری معاشرے کے حقیقی کرداروں پر مشتمل ہیں۔

Sunday, May 26, 2024

YA KHUDA ( QUDRATULLAH SHAHAB )

’یاخدا‘ کا موضوع ’تقسیم کے نتیجے میں ہونے والے فسادات اور اس کے باعث ہونے والا ظلم ‘ ہے۔ یہ ظلم مذہب سے بالاتر ہے، کیوں کہ افسانے کا مرکزی کردار ’جس طرح اسے ہندوستان میں‘ سکھوں کے ہاتھوں ظلم و بربریت کاشکار ہونا پڑتا ہے، اسی طرح پاکستان میں اسے چین و سکون نصیب نہیں ہوتا بلکہ وہاں اپنے مسلمان بھائیوں کے ہاتھوں آبرو جیسا گوہر بھی لوٹا جاتا ہے۔ افسانے کا مرکزی کردار ’دلشاد‘ دراصل استعارہ ہے اس معاشرے کے اخلاقی زوال اور استحصال کا

Saturday, May 25, 2024

Main Ne Khuwabon Ka Shajar Dekha Hai ( Umaira Ahmed )

 


میں نے خوابوں کا شجر دیکھا ہے” انسانی نفسیات کے متنوع پہلو ” محبت اور جنگ میں سب جائز ہے” کا اخاطہ کرتی ہے ۔ گھمنڈ ، دھوکہ دہی ، انا پرستی اور خود غرضی کہانی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

Friday, May 24, 2024

Chalta Musafir ( Altaf Fatima )


 چلتا مسافر مشرقی پاکستان کے المیے کے پسِ منظر میں لکھا گیا ناول ہے۔ بہاری مسئلے اور سقوطِ ڈھاکہ کو اس سے پہلے نہ ہی بعد میں کسی نے اس تناظر میں سپردِ قلم کیا۔

Thursday, May 23, 2024

Bin Roye Ansoo Novel ( Farhat Ishtiaq )


  بن روئے آنسو ناول پاکستان کی مشہور مصنفہ فرحت اشتیاق کا ایک اور خوبصورت سماجی رومانوی اردو ناول ہے۔ ناول میں محبت کی ایک سادہ سی کہانی ہے جسے بہت انوکھے اور نئے انداز میں بیان لکھا گیا ہے۔ یہ کہانی انسانی احساسات اور جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔ مصنفہ نے ناول کی مرکزی کردار صبا شفیق کے جذبات کا اظہار اس قدر شدت اور خوبصورتی سے کیا ہے کہ قارئین ناول کے کرداروں کے ہر قدم کے ساتھ محبت، خوشی اور غم کے یکساں جذبات محسوس کریں گے۔

Bano ( Razia butt )



 کہانی کا مرکزی موضوع 1947 میں قیام پاکستان کے وقت لوگوں کی جدوجہد کو اجاگر کرتا ہے۔




Wednesday, May 22, 2024

Namal ( Nimra Ahmed )


 اللہ تعالی کا ایک اصول ہے کہ جب کوئی کسی پہ الزام لگاتا ہے جو اس نے نہ کیا ہو یا وہ ترک کر چکا ہو تو مرنے سے پہلے وہ اس میں خود ملوث ضرور ہوتا ہے

Kala Kafan ( M. A. Rahat )


 مافوق الفطرت واقعات سے مزین دلچسپیوں کی انتہاؤں کو چھوتی ہے ایک اثر آفرین داستان، جو ذہنوں پر قبضہ جمانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور جس میں سنسنی خیزی کا سلسلہ کہیں نہیں ٹوٹتا

Devi 8th Edition ( Abdul Qayoom Shad )


دیوی” مشہور ڈاکوؤں کی ملکہ پھولن دیوی کی زندگی کی کہانی ہے، اس ناول میں اس کے ڈاکو بننے سے لے کر گرفتاری تک کے واقعات ہیں، اس نے کون سے دیوی” مشہور ڈاکوؤں کی ملکہ پھولن دیوی کی زندگی کی کہانی ہے، اس ناول میں اس کے ڈاکو بننے سے لے کر گرفتاری تک کے واقعات ہیں، اس نے کون سے جرائم کیے، کیسے قانون کو دھوکہ دیا اور کس کو قتل کیا؟ آخر کار جب جرائم اور مظالم حد سے بڑھ گئے تو قانون نے پکڑ لیا۔ جیل سے رہائی کے وقت پھولن دیوی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ لوگ انہیں ڈاکو سمجھتے ہیں لیکن وہ ڈاکو نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی ڈاکو کے گھر پیدا ہوئی ہیں۔ چنانچہ حالات نے مجبوراً اسے اس آگ میں جھونک کر ڈاکو بنا دیا۔

Tuesday, May 21, 2024

Agency Rules – Khalid Muhammad

 

Agency Rules is a fast paced action thriller set in one of the most dangerous places in the world, Pakistan. The author, Khalid Muhammad, admits that he is a fan of espionage novels and admires heroes like Jason Bourne, Jack Ryan and James Bond. His main protagonist, Kamal Khan, has all the characteristics of a spy hero. He is physically fit, an accomplished sniper, a good listener, fast on his head and toes, and possesses a kind of charm that ladies find irresistible. Despite all of these, he is unsure about himself in certain circumstances. And this is one of the things that I really like about his character because he does not come across as a superman, in spite of the superhuman conditions he finds himself in. This is a material that spy novels should be made of. With the author’s descriptive writing style and the story's incredibly plausible twists and turns, one cannot help but eagerly anticipate Kamal’s exploits, page after page, until the novel ends.

Monday, May 20, 2024

Piya Rang Kala by Baba Muhammad Yahya Khan

 


عاشق بھور، فقیر تے ناگ کالے

بناں منتروں مُول نہ کِیلئے نی

یہ چاروں ہی اندر باہر سے کالے ہوتے ہیں ... بابا وارث شاہؒ فرماتے ہیں کہ ان چاروں کالوں سے راہ و رسم اُستوار کرنا ایک مشکل امر ہے یہ کسی کے متر نہیں ہوتے ۔ اگر ان کی قربت مجبوری یا ضرورت بن جائے تو ایسا رویہ اختیار کرنا چاہئے کہ اُن کی فطری مجبوریوں سے محفوظ رہتے ہوئے صرف خیر سے مستفید ہوا جا سکے۔

Dakia aur Jolaha by Mustansar Hussain Tarar


 یہ ناول باقی تمام ناولوں سے ہٹ کر لکھا گیا ہے۔ محبت کی ایسی داستان جس میں انسانی جسم اور روح کا کوئی تصور ہی نہیں، بلکہ یہاں ذکر ہوا ہے دنیا سے حتمی رخصتی کا، یعنی موت کا۔