Sunday, June 2, 2024

IBNE ADAM ( Bano Qudsia )


 28 نومبر 1928ء اردو کی مشہور ناول نویس، افسانہ نگار اور ڈرامہ نگار محترمہ بانو قدسیہ کی تاریخ پیدائش ہے۔ 1950ء میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا اور مشہور افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس اشفاق احمد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ بعدازاں انہوں نے اپنے شوہر کی معیت میں ادبی پرچہ داستان گوجاری کیا۔ بانو قدسیہ کا شمار اردو کے اہم افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ ان کے افسانوی مجموعوں میں ناقابل ذکر، بازگشت، امر بیل اور کچھ اور نہیں کے نام شامل ہیں۔ انہوں نے کئی ناول بھی تحریر کیے۔ ان کا ناول راجہ گدھ اپنے اسلوب کی وجہ سے اردو کے اہم ناولوں میں شمار ہوتا ہے جبکہ ان کے ناولٹس میں ایک دن، شہر بے مثال، پروا،موم کی گلیاں اور چہار چمن کے نام شامل ہیں۔انہوں نے ٹیلی ویژن کے لیے بھی کئی یادگار ڈرامہ سیریلز تحریر کیے۔ جن کے متعدد مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے آپ کو ستارۂ امتیاز کا اعزاز عطا کیا ہے

IBLEES ( Nimra Ahmed )


 ابلیس'وہ ناول جس نے بلاشبہ کئی معصوم ذہنوں کو بھٹکنے سے بچا لیا۔ چہروں پر شخصیت پر' بہت اچھے لگنے والے قابل احترام چہروں کے پیچھے بھی ابلیس چھپے ہوتے ہیں۔

Karakoram Ka Taj Mahal ( Nimrah Ahmed )


 یہ ایک ترک کوہ پیما افق ارسلان اور ڈاکٹر پریشے جیسی خوبصورت، ذہین اور معصوم لڑکی کی غیر افسانوی سچی کہانی ہے ۔ رشتوں، محبتوں، خوابوں اور پہاڑوں کی داستان۔ اس میں ذکر ہے بہت سے کرداروں، بہت سی محبتوں اور بہت سی وادیوں کا۔ یہ ہمالیہ کے عظیم پربتوں اور برف کے سمندروں کی کہانی ہے۔ یہ اُس کوہ پیما کی کہانی ہے جو دُنیا کا سب سے حسین پہاڑ سر کرنے آیا تھا۔ یہ اُس پری کی کہانی ہے جس نے عشق میں برف کا صحرا پار کیا تھا۔ اور یہ اُن دوستوں کی کہانی ہے جو چوٹیوں سے لوٹ کر نہیں آتے۔