سب سے پہلے پاکستان پرویز مشرف کی کتاب ’In the line of fire‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ پرویز مشرف کے بقول یہ کتاب، موجودہ عہد کے پاکستان کی صورت حال پر ایک دریچہ اور اس کی بحالی میں میرے کردار کا جائزہ ہے۔ میں نے اپنی زندگی کے ابتدائی سالوں میں ایک جذباتی بلکہ شاہد تند و تیز زندگی گزاری ہے، لیکن میرا ہدف ہمیشہ اپنی اصلاح اور اپنے ملک کی بہتری رہا ہے۔ کبھی کبھی مجھے اپنی صاف گوئی اور لگی لپٹی باتیں نہ کرنے کے باعث سزائیں بھی ملی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ کو اس کتاب میں ان خصوصیات کے اشارے بھی ملیں گے۔ میں نازک مرحلوں سے بھاگتا نہیں ہوں، لیکن ان میں کبھی کبھی قومی تحفظات آڑے آ جاتے ہیں۔
Good book
ReplyDelete