Showing posts with label Peer Naseer Ud Din Naseer. Show all posts
Showing posts with label Peer Naseer Ud Din Naseer. Show all posts

Wednesday, June 5, 2024

Ayanat O Istaanat Ki Sharai Haisiat ( Peer Naseer ud Din Naseer )


 گولڑہ شریف علاقہ پھوٹوار سے ایک روحانی مرکز کے طور پر جانا پہچانا جاتا ہے ،پیر مہر علی شاہ ؒ کی ختم نبوت کے لئے جہدو جہد اہل علم سے پوشیدہ نہیں،پیر نصیر الدین نصیر ؒ کی پہچان وارث علوم مہر علیؒ کے نام سے ہوئی ،اولیاء اللہ اور اہل سنت ولجماعت کا عقیدہ کہ مدد صرف اللہ سے مانگی جا سکتی ہے ،غیر اللہ کو حاضر وناضر جان کر مدد مانگنا شرک ہے ،اور یہ عقیدہ اہل بدعت کا ہے ،پیر نصیر الدین نصیرؒ کی ایک رباعی جو توحید پر مشتمل تھی، منظر عام پر آنے سے اہل بدعت نے پیر صاحب ؒ کو وہابی ،وہابی کہنا شروع کر دیا،پیر صاحب ؒ نے اس کتاب میں ثابت کیا ہے کہ مدد صرف اللہ سے مانگی جا سکتی ہے،اور یہی عقیدہ اہل سنت ولجماعت کا ہے ،اور پیر مہر علی شاہ ؒ بھی اسی عقیدہ کے مالک تھے، پیر صاحب ؒ کی اس کتاب سے ثابت ہوا کہ غیر اللہ کو پکارنے والے نہ اہل توحید اور نہ اہل سنت ولجماعت،بلکہ مشرک وبدعتی ہیں ۔

Wednesday, June 29, 2022

Deen Hama Oost By Peer Naseer Ud Din Naseer

 


پیر سید نصیر الدین نے تصوف اور اسلام کی تعلیمات پر چند معیاری کتابیں تصنیف کیں۔ انہوں نے حمد، نعت، منقبت، قصیدہ، غزلیں اور بندوں پر مشتمل شعری کتابیں بھی لکھیں۔ پیر نصیر الدین کی شاعری کلاسیکی شاعری کے معیار کے مطابق ہے۔


آپ پیر سید مہر علی شاہ چشتی کے پوتے تھے۔ وہ گولڑہ شریف کے اولیاء اللہ کے روحانی وارث ہیں۔ گولڑہ شریف کا مزار اپنی تعلیمات کی وجہ سے پورے پاکستان میں مشہور ہے۔ حضرت پیر سید مہر علی شاہ ایک عظیم صوفی مقرر، مدبر، شاعر اور عالم تھے۔ انہوں نے مسلمانوں کی فرمائش پر کچھ پسندیدہ کتابیں بھی تصنیف کیں۔ انہوں نے متحدہ ہندوستان میں احمدی مخالف تحریک شروع کی۔