Showing posts with label urdu religion. Show all posts
Showing posts with label urdu religion. Show all posts

Wednesday, June 5, 2024

Ayanat O Istaanat Ki Sharai Haisiat ( Peer Naseer ud Din Naseer )


 گولڑہ شریف علاقہ پھوٹوار سے ایک روحانی مرکز کے طور پر جانا پہچانا جاتا ہے ،پیر مہر علی شاہ ؒ کی ختم نبوت کے لئے جہدو جہد اہل علم سے پوشیدہ نہیں،پیر نصیر الدین نصیر ؒ کی پہچان وارث علوم مہر علیؒ کے نام سے ہوئی ،اولیاء اللہ اور اہل سنت ولجماعت کا عقیدہ کہ مدد صرف اللہ سے مانگی جا سکتی ہے ،غیر اللہ کو حاضر وناضر جان کر مدد مانگنا شرک ہے ،اور یہ عقیدہ اہل بدعت کا ہے ،پیر نصیر الدین نصیرؒ کی ایک رباعی جو توحید پر مشتمل تھی، منظر عام پر آنے سے اہل بدعت نے پیر صاحب ؒ کو وہابی ،وہابی کہنا شروع کر دیا،پیر صاحب ؒ نے اس کتاب میں ثابت کیا ہے کہ مدد صرف اللہ سے مانگی جا سکتی ہے،اور یہی عقیدہ اہل سنت ولجماعت کا ہے ،اور پیر مہر علی شاہ ؒ بھی اسی عقیدہ کے مالک تھے، پیر صاحب ؒ کی اس کتاب سے ثابت ہوا کہ غیر اللہ کو پکارنے والے نہ اہل توحید اور نہ اہل سنت ولجماعت،بلکہ مشرک وبدعتی ہیں ۔

Tuesday, June 4, 2024

HARF HARF HAQEEQAT ( Wasif Ali Wasif )

 

واصف علی واصف کا شمار ہمارے اردو ادب کے بہت ہی مخلص شعرا میں ہوتا ہے ان کی یہ مشہور کتاب "کرن کرن سورج" جس میں بہت ہی اہم الفاظ ہیں جو ان کی پاکیزہ سوچ کا آئینہ ہیں، اس کتاب میں صداقت، ایمان داری ، دوستی ، کامیابی اور ناکامی ، صداقت اور حکومت وغیرہ کے بارے میں نہایت پاکیزہ خیالات کو البیلے انداز میں پیش کیا گیا ہے ، عملی زندگی گزارنے والے حضرات کے لئے یہ کتاب ایک نایاب تحفہ ہے۔

Wednesday, May 29, 2024

Akhri Marka ( Naseem Hijazi )


   کتاب ’’ آخری معرکہ‘‘ نسیم حجازی کا تحریر کردہ ناول ہے ۔ان کایہ تاریخی ناول  محمود غزنوی کے ہندوستان پر حملوں سے متعلق ہے۔

AKHRI CHATTAN ( NASEEM HIJAZI )


 اخری چٹان ایک مسلمان سپاہی کے بارے میں ہے جو چنگیز خان  کے خلاف مسلمانوں کو ایک بینر تلے متحد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کتاب کا عنوان خوارزمیہ سلطنت اور اس کے سلطان جلال الدین منگ کا حوالہ دیتا ہے۔

Sunday, May 26, 2024

Tasfiya mabain Sunni o Shia ( Peer Mehar Ali Shah )


اس کتاب کے مصنف حضرت پیر مہر علی شاہ گولڑوی رحمۃ االلہ علیہ ہیں۔ اس کتاب کا خلاصہ کچھ یوں ہے۔
* قرآن وحدیث سے اثبات حقانیت خلافتِ راشدہ، فضائلِ خلفائے راشدین و دیگر اصحابِ کرام۔
* حدیث قرطاس ، حدیث خم غدیر اور حدیث ثقلین سے متعلقہ نتائج۔
* باغ فدک اور وراثت نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے متعلقہ سوالات اور ان کے جوابات۔
* آیت مباہلہ کی تشریح و تفسیر۔
*آیت تطہیر 
*آیت مودت کی تشریح وتفسیر۔
* حدیث مدینہ العلم پر تفصیلی بحث ، شیخ ابن تیمیہ اور علامہ ابن جوزی کے اس حدیث پر اعتراضات اور ان کے جوابات ۔
* ضروری تنبیہہ

Friday, May 24, 2024

Jahan Deeda ( Mufti Taqi Usmani )

 

“جہانِ دیدہ” ایسا سفرنامہ ہے جو آپکو گھر بیٹھے بیس ممالک کی سیر کرواسکتا ہے جس میں اردن، عراق، ہندوستان، مصر، ترکی، انڈونیشیا اور برطانیہ جیسے بڑے ممالک کے حالات و واقعات حضرت مولانا تقی عثمانی صاحب کے قلم سے لکھے گئے ہیں ۔ یہ سفرنامہ بیس سال سے مسلسل عوام میں اپنی امتیازی شان کے ساتھ مقبول و معروف ہے ۔

Khilafat O Malookiat ( Abul A'la Maududi )

مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کی شہرہ آفاق تصنیف جس کا موضوعِ بحث یہ ہے کہ اسلام میں خلافت کا حقیقی تصور کیا ہے، کن اصولوں پر وہ صدرِ اوّل میں قائم ہوئی تھی، اور کن اسباب سے وہ ملوکیت میں تبدیل ہوئی، کیا نتائج اس تبدیلی سے رونما ہوئے اور جب وہ رونما ہوئے تو اُن پر امت کا ردِ عمل کیا تھا۔

Thursday, May 23, 2024

Dasht-e-Soos ( Jamila Hashmi )


 دشت سوس بغداد کے معروف صوفی حسین بن منصور حلاج کی زندگی پر لکھا گیا ہے۔ منصور ایران کے شہر طوس میں پیدا ہوئے۔ ابتداء ہی سے ان کے خیالات غیر روایتی تھے۔ انہی خیالات کے تحت انہوں نے قرآن مجید کی نئی تفسیر لکھی۔ تصوف کے عقیدے کے لحاظ سے منصور وحدتھ  الوجودی تھے، اور انسان کی ذات میں ہی خدا کے وجود کو تسلیم کرتے تھے۔ انہوں نے جب انالحق کا نعرہ بلند کیا تو حکومت وقت نے زندیق ہونے کا فتویٰ دے کر انہیں مصلوب کر دیا۔

Sunday, September 3, 2023

Tazminaat (Majmoa e Tazameen) by Peer Naseer Uddin Naseer

 


پیر نصیر الدین نصیر گولڑوی کی ان تضمینوں پر جو حضرت مولانا احمد رضا خان فاضل بریلوی کے کلام پر کی گئی ہیں، گفتگو کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ تضمین کے حدود و مطالب و معانی پر غور کرلیا جائے تاکہ بات چیت زیادہ مربوط اور بامعنی انداز میں آگے بڑھ سکے۔ تضمین کے لغوی معنی ، قبول کرنا اور پناہ میں لینے کے ہیں، تضمین کا لفظ ضم سے مشتق ہے جس کے معنی ملانا یا پیوست کرنا ہیں۔ اصطلاح میں ، تضمین کسی دوسرے شاعر کے کسی شعر یا مصرع کو اپنے کلام میں شامل کرنے کا نام ہے۔ اگر وہ شعر یا مصرع جس کی تضمین کی جائے معروف اور جانا پہچانا نہ ہو تو سرقہ یا توارد کے الزام سے بچنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ اس امر کی طرف اشارہ کردیا جائے کہ یہ شعر یہ مصرع میرا نہیں، کسی اور شاعر کا ہے

Thursday, July 14, 2022

Miratul Uroos by Deputy Nazeer Ahmed


اس  ناول میں ڈپٹی نذیر نے برطانوی قوانین کے تحت مسلمانوں کے مسائل کو خوبصورتی سے پیش کیا ہے۔ ڈپٹی نذیر خواتین کے حقوق کے پرجوش حامی تھے۔ اس کتاب میں انہوں نے ان کے حقوق کا دفاع کیا اور ان کے چیلنجوں کو اجاگر کیا۔