Showing posts with label afsanay. Show all posts
Showing posts with label afsanay. Show all posts

Saturday, June 15, 2024

کالی شلوار - سعادت حسن منٹو

کالی شلوار

  منٹو جیسا لکھنے والا ہو تو اس کی ہر تحریر انوکھی ہوتی ہے ۔مگر کچھ تحریریں ایسی ہیں جنہوں نے منٹو جیسے لوگوں کو منٹو بنایا ہے۔ انہی میں سے ایک کہانی اس افسانوی مجموعہ میں شامل ہے جسے ہم "کالی شلوار" کے نام سے جانتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں کبوتروں والا سائیں ، الو کا پٹھا ، نامکمل تحریر، قبض، ایکٹرس کی آنکھ ، وہ خط جو پوسٹ نہ کئے گئے، مصری کی ڈلی ،ماتمی جلسہ، تلون اور سجدہ۔ اس مجموعہ کی سب سے بہترین کہانی کالی شلوار ہے۔ 
کالی شلوار سلطانہ نامی ایک ایسی بے بس، بے سہارا طوائف کی کہانی ہے جو اس ذلیل پیشے کو اپنانے کے بعد بھی پیٹ بھر روٹی نہیں کما سکتی۔ جب وہ انبالہ چھاونی میں رہتی تھی تب اس کے پاس گاہکوں کی کمی نہ تھی لیکن ایک دن خدا بخش کے کہنے پر دہلی آگئی جہاں گاہک اکا دکا ہی نظر آتے تھے۔
منٹو نے اس افسانے میں سلطانہ کے توسط سے ایک طوائف کی زندگی کے داخلی کرب و اضطراب کو بیان کیا ہے۔ طوائف کی زندگی اندر سے کتنی ویران اور بنجر ہوتی ہے ،سلطانہ اس کی ایک بہتریں مثال ہے۔ اس کہانی کے علاوہ دوسری کہانیاں بھی دلچسپ ہیں۔ منٹو کے شائقین کے لئے یہ مجموعہ نہایت ہی عمدہ کہانیوں کا مرقع ہے۔ 

Sunday, October 2, 2022

Neeli Ragein By Saadat Hasan Manto

 


سعادت حسن منٹو کی کتاب نیلی راگیں کے مصنف ہیں یہ کچھ ریڈیو ڈراموں کا مجموعہ ہے جو آل انڈیا ریڈیو اسٹیشنوں پر نشر ہوتے ہیں۔ مصنف نے اپنے اسلوب میں بہت سے سماجی اور اخلاقی مسائل پر بحث کی ہے۔ اس نے لوگوں کی خود غرضی اور ہوس پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے ان کہانیوں میں سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا