Showing posts with label Fiction. Show all posts
Showing posts with label Fiction. Show all posts

Saturday, June 15, 2024

کالی شلوار - سعادت حسن منٹو

کالی شلوار

  منٹو جیسا لکھنے والا ہو تو اس کی ہر تحریر انوکھی ہوتی ہے ۔مگر کچھ تحریریں ایسی ہیں جنہوں نے منٹو جیسے لوگوں کو منٹو بنایا ہے۔ انہی میں سے ایک کہانی اس افسانوی مجموعہ میں شامل ہے جسے ہم "کالی شلوار" کے نام سے جانتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں کبوتروں والا سائیں ، الو کا پٹھا ، نامکمل تحریر، قبض، ایکٹرس کی آنکھ ، وہ خط جو پوسٹ نہ کئے گئے، مصری کی ڈلی ،ماتمی جلسہ، تلون اور سجدہ۔ اس مجموعہ کی سب سے بہترین کہانی کالی شلوار ہے۔ 
کالی شلوار سلطانہ نامی ایک ایسی بے بس، بے سہارا طوائف کی کہانی ہے جو اس ذلیل پیشے کو اپنانے کے بعد بھی پیٹ بھر روٹی نہیں کما سکتی۔ جب وہ انبالہ چھاونی میں رہتی تھی تب اس کے پاس گاہکوں کی کمی نہ تھی لیکن ایک دن خدا بخش کے کہنے پر دہلی آگئی جہاں گاہک اکا دکا ہی نظر آتے تھے۔
منٹو نے اس افسانے میں سلطانہ کے توسط سے ایک طوائف کی زندگی کے داخلی کرب و اضطراب کو بیان کیا ہے۔ طوائف کی زندگی اندر سے کتنی ویران اور بنجر ہوتی ہے ،سلطانہ اس کی ایک بہتریں مثال ہے۔ اس کہانی کے علاوہ دوسری کہانیاں بھی دلچسپ ہیں۔ منٹو کے شائقین کے لئے یہ مجموعہ نہایت ہی عمدہ کہانیوں کا مرقع ہے۔ 

Friday, June 10, 2022

Surprise : by Umaira Ahmed


سرپرائز اردو ناول عمیرہ احمد کا ایک اور شاہکار ہے۔ یہ عمیرہ احمد کا سب سے مختصر اردو ناول ہے۔ ناول کی کہانی سماجی اور رومانوی بھی 

ہے _ مصنفہ نے زیادہ تر سماجی مسائل خصوصاً پاکستان میں خواتین کے مسائل پر توجہ مرکوز کی ہے۔









 

Friday, April 1, 2022

Kankar - Umera Ahmad


 عمیرہ احمد کا نام پاکستانی ٹیلی ویژن چینیلز میں کسی تعارف کا محتاج نہیں کیونکہ ان کے کریڈٹ پر متعدد سپرہٹ ڈرامے ہیں۔ان کے مقبول ڈراموں میں میری ذات ذرہ بے نشان، شہر ذات، زندگی گلزار ہے اور کنکر وغیرہ قابل ذکر ہیں جبکہ لاتعداد ناولز اور مختصر کہانیاں بھی ان کے پرستاروں میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔