محمد مومن خان 1215ھ (1800ء) میں پیدا ہوئے۔ وفات 1268ء (1852ء) میں ہوئی۔ والد کا نام حکیم غلام نبی خان تھا۔ آپ کے اجداد کا گھر دہلی میں شاہ عبد العزیز کے مدرسے سے بہت قریب تھا جس کی وجہ سے اس گھرانے کی شاہ عبد العزیز سے گہری عقیدت ہو گئی۔ اسی بناء پر بھی ان کے مدرسے میں تعلیم پانے کی روایت عام ہوئی۔ شاعری کا مشغلہ اوائل عمری ہی میں شروع ہو گیا تھا۔ مومن کا اردو کلام سب سے پہلے نواب مصطفیٰ خان شیفتہ نے 1234ھ میں جمع کیا اور اس پر ایک دیباچہ لکھا۔ یہ دیوان پہلی بار باھتمام مولوی کریم الدین مطبع رفاہ عام دہلی میں 1246ھ مطابق 1846ھ میں چھپا تھا۔
No comments:
Post a Comment