Showing posts with label اردو شاعری. Show all posts
Showing posts with label اردو شاعری. Show all posts

Thursday, February 9, 2017

Salam-e-Raza Kee Maqbooliyat (Maulana Abdul Mobeen Naumani)

Salam-e-Raza Kee Maqbooliyat (Maulana Abdul Mobeen Naumani)

مجدد اسلام امام احمد رضا تو محض شاعر نہ تھے بلکہ سچے عاشق رسول تھے۔ آپ نے صرف یہی نہیں کہ اپنے نعتیہ اشعار میں جابجا دردو و سلام کا ہدیہ پیش کیا ہے بلکہ درود و سلام پر مستقل اور علیحدہ علیحدہ دو قصیدے بھی کہے ہیں۔ درودشریف پر قصیدے کے اشعار 59 ہیں جن میں سات مطلع ہیں۔ ہر شعر کا پہلا مصرع ذو قافیتین ہے یعنی ہر مصرعے میں دو قافیے ہیں۔ اور ہر قافیے میں حروف تہجی کی ترتیب کا بھی التزام ہے۔

Wednesday, January 18, 2017

Masnavi Gulzar-e-Naseem (Mirza Fida Ali Lakhnavi)


یہ مثنوی (گلزار نسیم) محمد علی شاہ کے زمانہ میں تصنیف کی گئی۔ اس میں کلام نہیں کہ مثنوی اپنے رنگ میں لاجواب ہے اور میر حسن کی مثنوی کے بعد جو شہرت جو مقبولیت اس مثنوی کو حاصل ہوئی وہ کسی کو نصیب نہیں ہوئی۔ اختصار کی بے مثل خوبی کے علاوہ صنائع و بدائع اور صنعت مراۃ النظر نے ہر بیت کو دلہن کی طرح سج دیا ہے۔

Monday, January 9, 2017

Kulliyat-e-Mir (Mir Taqi Mir)

Kulliyat-e-Mir (Mir Taqi Mir)

میر تقی میر اصل نام میر محمد تقى اردو كے عظیم شاعر تھے۔ میر ان کا تخلص تھا۔ اردو شاعرى ميں مير تقى مير كا مقام بہت اونچا ہے ـ انہیں ناقدین و شعرائے متاخرین نے خدائے سخن کے خطاب سے نوازا۔ وہ اپنے زمانے كے ايك منفرد شاعر تھےـ آپ كے متعلق اردو كے عظیم الشان شاعرمرزا غالب نے لکھا ہے۔

ریختہ كے تمہی استاد نہیں ہو غالبؔ
کہتے ہیں اگلے زمانے ميں كوئى مير بھی تھا

Tuesday, January 3, 2017

Kulliyat-e-Sauda (Mirza Rafi Sauda)

Kulliyat-e-Sauda (Mirza Rafi Sauda)

مرزا رفیع سودا سے کون واقف نہیں۔ اردو شاعری میں اپنا ایک منفرد مزاج رکھتے ہیں۔ ان کی شہرت ان کے قصائد اور غزلوں کے سبب ہے۔ مرزا سودا دہلی میں پیدا ہوئے اور وہیں پلے بڑھے۔ عمر کے آخری حصے میں وہ ہندوستان کے مختلف نوابوں کے درباروں سے متصل ہو گئے۔ سلطنت اودھ کی جانب سے مرزا سودا کو ملک الشعراء (یعنی شاعروں کے بادشاہ) کے خطاب سے نوازا گیا۔ 

Wednesday, December 28, 2016

Deewan-e-Ghalib (Mirza Ghalib)

Deewan-e-Ghalib (Mirza Ghalib)

مرزا اسد اللہ غالب اور ان کی شاعری سے کون واقف نہیں۔ اردو کے عظیم ترین طبع زاد شاعر کی حیثیت سے اہل زبان میں ان کی خوب شہرت ہے۔ دیوان غالب ان کی شاعری پر مبنی ہے جس میں ان کی بہترین شاعری کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ 

Wednesday, November 9, 2016

Kulliyat-e-Momin (Momin Khan Momin)

Kulliyat-e-Momin (Momin Khan Momin)

محمد مومن خان 1215ھ (1800ء) میں پیدا ہوئے۔ وفات 1268ء (1852ء) میں ہوئی۔ والد کا نام حکیم غلام نبی خان تھا۔ آپ کے اجداد کا گھر دہلی میں شاہ عبد العزیز کے مدرسے سے بہت قریب تھا جس کی وجہ سے اس گھرانے کی شاہ عبد العزیز سے گہری عقیدت ہو گئی۔ اسی بناء پر بھی ان کے مدرسے میں تعلیم پانے کی روایت عام ہوئی۔ شاعری کا مشغلہ اوائل عمری ہی میں شروع ہو گیا تھا۔ مومن کا اردو کلام سب سے پہلے نواب مصطفیٰ خان شیفتہ نے 1234ھ میں جمع کیا اور اس پر ایک دیباچہ لکھا۔ یہ دیوان پہلی بار باھتمام مولوی کریم الدین مطبع رفاہ عام دہلی میں 1246ھ مطابق 1846ھ میں چھپا تھا۔