Showing posts with label اردو زبان. Show all posts
Showing posts with label اردو زبان. Show all posts

Friday, April 1, 2022

Kankar - Umera Ahmad


 عمیرہ احمد کا نام پاکستانی ٹیلی ویژن چینیلز میں کسی تعارف کا محتاج نہیں کیونکہ ان کے کریڈٹ پر متعدد سپرہٹ ڈرامے ہیں۔ان کے مقبول ڈراموں میں میری ذات ذرہ بے نشان، شہر ذات، زندگی گلزار ہے اور کنکر وغیرہ قابل ذکر ہیں جبکہ لاتعداد ناولز اور مختصر کہانیاں بھی ان کے پرستاروں میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔


Meri Zaat Zarra-e-Benishan - Umera Ahmad

 


میری ذات ذرہ بےنشان ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جو ایمان، وفاداری اور معافی کے درمیان پھنسی ہوئی ہے۔ صبا نے اپنے والدین کی خواہش کے خلاف عارفین سے شادی کی ہے۔ صبا سے محبت ہونے کے باعث عارفین اپنے اندر روحانیت کا ایک عجیب اور ناقابل فہم احساس محسوس کرتا ہے۔ اپنے والدین کی ناراضگی کے باوجود وہ اپنی زندگی سے خوش اور مطمئن ہیں۔ اپنی نفرت سے مغلوب ہوکر عارفین کی ماں صبا کو بدنام کر کے اس سے چھٹکارا پانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جبکہ صبا برداشت، رواداری اورخدا پر غیرمتزلزل یقین سے اُس کی سازشوں سے خود کو بچانے کی کوشش کرتی ہے۔ جھوٹا غرور، ظلم اور ندامت وہ سب موضوعات ہیں جو اس طاقتور کہانی کو مضبوط رنگ دیتے ہیں۔ یہ کہانی پہلی بار خواتین ڈائجسٹ میں شائع ہوا تھا۔

عمیرہ احمد نے دیباچے کے ساتھ یہ تسلیم کیا کہ اس کی کہانیوں میں واقعی کوئی خاص بات نہیں ہے لیکن بعض اوقات آپ کو عام لوگوں اور ان کی عام زندگی کے بارے میں لکھنا اور پڑھنا پڑتا ہے۔ 


Thursday, October 19, 2017

Mukhtasar Urdu Naveesi (Noor Ahmad)


حکومت پاکستان نے آئینی تقاضوں کے مطابق اردو کو 1988ء تک بطور دفتری زبان رائج کرنے کا عہد کر رکھا ہے (جس کے لئے احکامات جاری ہونے کے باوجود اب تک عملی اقدامات کا فقدان ہے)۔ دفاتر میں اردو کے نفاذ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تربیت یافتہ عملے کی کمی بیان کی جاتی ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے مقتدرہ قومی زبان اور صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے اردو مختصر نویسی اور ٹائپ کاری کے متعدد تربیتی مراکز قائم کئے ہیں۔ یہ کتاب ان مراکز میں تربیت پانے والے طلباء کی سہولت کے ہیش نظر لکھی گئی ہے۔ امید ہے اردو مختصر نویسی سیکھنے کے شائق دوسرے طلباء بھی اس کتاب کو کارآمد اور مفید پائیں گے۔