Showing posts with label Religion Urdu. Show all posts
Showing posts with label Religion Urdu. Show all posts

Saturday, June 22, 2024

قافلۂ حجاز - نسیم حجازی

 

قافلۂ حجاز


نسیم حجازی اردو کے مشہور ناول نگار تھے جو تاریخی ناول نگاری کی صف میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ ان کا اصل نام شریف حسین تھا لیکن وہ زیادہ تر اپنے قلمی نامنسیم حجازیسے معروف ہیں۔قافلۂ حجازان کا تحریر کردہ ناول ہے۔

Saturday, June 15, 2024

قائد ملت اسلاميہ - علامہ عبد الرشید ہمایوں


 علامہ خادم حسین رضوی علیہ الرحمۃ کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک سے تھا۔ وہ حافظ قرآن اور شیخ الحدیث بھی تھے۔ وہ 22 جون 1966 کو اٹک کے علاقے نکہ توت میں پیدا ہوئے تھے۔علامہ خادم حسین رضوی علیہ الرحمۃ نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ممتاز قادری کی حمایت کی اور انہیں پھانسی دیے جانے کے بعد اسلام آباد میں احتجاج بھی کیا تھا جس کے بعد وہ خبروں میں آنا شروع ہوئے۔
 

Wednesday, June 5, 2024

AAB E HAYAT ( Muhammed Hussain Hayat )


 ''آب حیات" محمد حسین آزاد کی تصنیف ہے جسے کلاسیکی شاعروں کا جدید تذکرہ شمار کیا جاتا ہے۔ یہ کتاب پانچ ادوار پر مشتمل ہے جس کے پیچھے بیس برس کی محنت کارفرما ہے۔آب حیات کے آغاز میں محمد حسین آزاد نے اردو کی تاریخ کا ایک باقاعدہ نظریہ پیش کیا ہے اور اس کے فوراً بعد اردو نثر اور اردو نظم کی تاریخ ہے۔ اس سے قبل کے تذکروں میں تنقید، حالات اور شاعری کا تجزیہ آب حیات جیسا متوازن انداز میں نہیں ہوتا تھا۔ اس کتاب میں افسانویت، ادبیت اور تاثراتی نثر ہے۔ انشاء پردازی میں یہ کتاب اردو ادب میں لازوال حیثیت کی حامل ہے۔ آب حیات کو اپنی زبان، شائستگی اور لطافت کے باعث نثر کی الہامی کتاب کا درجہ حاصل ہے۔آب حیات میں اردو زبان و ادب کی تاریخ کو کافی مفصل انداز میں بیان کیاگیاہے۔ مصنف نے پوری ادبی تاریخ کو پانچ ادوارمیں تقسیم کیا ہے۔جس میں ولی سےتذکرہ شروع ہوکرمیرانیس تک ختم ہوتاہے۔ یہ کتاب تاریخی اورتنقیدی دونوں اعتبار سے اہمیت کی حامل ہے۔

Wednesday, May 29, 2024

Gumshuda Kaflay ( Naseem Hijazi )


 نسیم حجازی کا یہ تاریخی ناول  برطانوی راج، تقسیم ہند، تحریک پاکستان سے متعلق  ہے جو کہ چار حصوں پر مشتمل ہے۔

Sunday, May 26, 2024

Bilal Sahib ( Shakeel Ahmed Chohan )


 یہ ناول فلمی اسکرپٹ کی طرح لکھا گیا ہے۔ناول کی خاص خوبی یہ ہے کہ مصنف نے منظر نگاری بہت خوبصورتی کے ساتھ کی ہے۔ کرداراں کو ایسے پینٹ کیا ہے کہ اُن کی تصویر بن کر آنکھوں کے سامنے آجاتی ہے۔