Showing posts with label شوکت صدیقی. Show all posts
Showing posts with label شوکت صدیقی. Show all posts
Monday, November 7, 2016
Saturday, November 5, 2016
Jangloos (Shaukat Siddiqui)
"جانگلوس" اردو کے معروف ترین ناول نگار شوکت صدیقی کا ایک طویل ناول ہے، جسے پنجاب کی الف لیلیٰ بھی کہا جاتا ہے۔ اس ناول میں رحیم داد اور لالی دو کردار ہیں، جو جیل سے بھاگے ہوئے مجرم ہوتے ہیں۔ ۔یہ ایک مکمل طور پر معاشرتی ناول ہے۔ اردو زبان پر معاشرتی ناول نگاری کی وجہ سے ان کا موازنہ چارلس ڈکنز سے بھی کیا جاتا ہے۔ ان کے دیگر ناولوں اور کہانیوں کی طرح جانگلوس میں بھی انسانیت ایڑیاں رگڑتی اور شرافت لہو روتی ہے۔ اس ناول میں کوئی بھی ہیرو نہیں ہے، جو ہیرو ہیں وہ بھی ولن ہی ہیں۔ تین جلدوں پر مشتمل جانگلوس کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ اس ناول جیسی منظر نگاری شائد ہی کسی اور ناول میں پڑھنے کو ملے۔ جانگلوس میں انہوں نے جرائم بیان کرتے ہوئے، اپنے طویل صحافتی تجربے کو بھی استعمال کیا۔ پنجاب اور سندھ کے ظلم اور نا انصافی سے بھرے جاگیردارانہ نظام کو سمجھنے کیلئے جانگلوس ایک اہم دستاویز بھی ہے۔
Labels:
Jangloos,
Pakistan,
Shaukat Siddiqui,
Urdu,
Urdu Novel,
اردو,
پاکستان,
جانگلوس,
شوکت صدیقی
Subscribe to:
Posts (Atom)