Showing posts with label Shaukat Siddiqui. Show all posts
Showing posts with label Shaukat Siddiqui. Show all posts

Monday, September 4, 2023

Jangloos: Vol. 1 by Shaukat Siddiqui

 


"جنگلوس" ناول تین جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس پوسٹ میں جلد اول کو شائع کیا جارہا ہے۔ اس ناول میں پنجاب کے سماجی حالات کی کہانی بیان کی گئی جو حقیقت کے قریب تر ہے۔ اس ناول میں دو افراد کی کہانی ہے جو ایک جرم میں گرفتار ہوئے اور کچھ عرصہ جیل میں رہے۔ اس ناول پر 1989 میں ایک ڈرامہ بھی بنایا گیا تھا، جو کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر مکمل نہ ہو سکا۔

Monday, November 7, 2016

Kimiagar (Shaukat Siddiqui)

Kimiagar (Shaukat Siddiqui)

اُردو کے مایہ ناز ناول اور افسانہ نگار شوکت صدیقی کی تصنیف۔

Saturday, November 5, 2016

Jangloos (Shaukat Siddiqui)


"جانگلوس" اردو کے معروف ترین ناول نگار شوکت صدیقی کا ایک طویل ناول ہے، جسے پنجاب کی الف لیلیٰ بھی کہا جاتا ہے۔ اس ناول میں رحیم داد اور لالی دو کردار ہیں، جو جیل سے بھاگے ہوئے مجرم ہوتے ہیں۔ ۔یہ ایک مکمل طور پر معاشرتی ناول ہے۔ اردو زبان پر معاشرتی ناول نگاری کی وجہ سے ان کا موازنہ چارلس ڈکنز سے بھی کیا جاتا ہے۔ ان کے دیگر ناولوں اور کہانیوں کی طرح جانگلوس میں بھی انسانیت ایڑیاں رگڑتی اور شرافت لہو روتی ہے۔ اس ناول میں کوئی بھی ہیرو نہیں ہے، جو ہیرو ہیں وہ بھی ولن ہی ہیں۔ تین جلدوں پر مشتمل جانگلوس کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ اس ناول جیسی منظر نگاری شائد ہی کسی اور ناول میں پڑھنے کو ملے۔ جانگلوس میں انہوں نے جرائم بیان کرتے ہوئے، اپنے طویل صحافتی تجربے کو بھی استعمال کیا۔ پنجاب اور سندھ کے ظلم اور نا انصافی سے بھرے جاگیردارانہ نظام کو سمجھنے کیلئے جانگلوس ایک اہم دستاویز بھی ہے۔

Friday, October 28, 2016

Khuda Ki Basti (Shaukat Siddiqui)

Khuda Ki Basti

"خدا کی بستی" شوکت صدیقی کا لکھا گیا شہرہء آفاق ناول ہے جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اس ناول میں معاشرے کے غریب طبقے کے مسائل اور اس کی بُنت کو نہایت موثر طریقے سے بیان کیا گیا ہے۔ اس ناول کو پڑھنے کے لئے