Showing posts with label History Urdu. Show all posts
Showing posts with label History Urdu. Show all posts

Thursday, July 31, 2025

چاہ بابل - قمر اجنالوی

 



 قمر اجنالوی نے 35 سال کی طویل ریسرچ کے بعد قلمبند کیا ۔ چاه بابل قمر اجنالوی دنیا کی سب سے بڑی داستان محبت جو ایک سراپا جمال عورت اور ایک سراپا عشق نوجوان کے ٹکراؤ سے پیدا ہوئی ۔


Saturday, June 22, 2024

قافلۂ حجاز - نسیم حجازی

 

قافلۂ حجاز


نسیم حجازی اردو کے مشہور ناول نگار تھے جو تاریخی ناول نگاری کی صف میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ ان کا اصل نام شریف حسین تھا لیکن وہ زیادہ تر اپنے قلمی نامنسیم حجازیسے معروف ہیں۔قافلۂ حجازان کا تحریر کردہ ناول ہے۔

Thursday, June 6, 2024

Larazti Lakeerein ( Ibn e Safi )


 ابن صفی کے آخری کچھ سیریز میں بہت زبردست سائنس فکشن پیش کیا گیا ہے یہ سیریز بھی ان میں سے ایک ہے۔

Wednesday, June 5, 2024

AAB E HAYAT ( Muhammed Hussain Hayat )


 ''آب حیات" محمد حسین آزاد کی تصنیف ہے جسے کلاسیکی شاعروں کا جدید تذکرہ شمار کیا جاتا ہے۔ یہ کتاب پانچ ادوار پر مشتمل ہے جس کے پیچھے بیس برس کی محنت کارفرما ہے۔آب حیات کے آغاز میں محمد حسین آزاد نے اردو کی تاریخ کا ایک باقاعدہ نظریہ پیش کیا ہے اور اس کے فوراً بعد اردو نثر اور اردو نظم کی تاریخ ہے۔ اس سے قبل کے تذکروں میں تنقید، حالات اور شاعری کا تجزیہ آب حیات جیسا متوازن انداز میں نہیں ہوتا تھا۔ اس کتاب میں افسانویت، ادبیت اور تاثراتی نثر ہے۔ انشاء پردازی میں یہ کتاب اردو ادب میں لازوال حیثیت کی حامل ہے۔ آب حیات کو اپنی زبان، شائستگی اور لطافت کے باعث نثر کی الہامی کتاب کا درجہ حاصل ہے۔آب حیات میں اردو زبان و ادب کی تاریخ کو کافی مفصل انداز میں بیان کیاگیاہے۔ مصنف نے پوری ادبی تاریخ کو پانچ ادوارمیں تقسیم کیا ہے۔جس میں ولی سےتذکرہ شروع ہوکرمیرانیس تک ختم ہوتاہے۔ یہ کتاب تاریخی اورتنقیدی دونوں اعتبار سے اہمیت کی حامل ہے۔

URDU KI AKHRI KITAB ( Ibn e Insha )


 اردو کی آخری کتابمحمد حسین آزاد کیاردو کی پہلی کتابکی دلچسپ پیروڈی ہے۔ پیروڈی یونانی لفظ پیروڈیا سے نکلا ہے۔ جس کے معنی ہےجوابی نغمہکے ہیں۔ اردو ادب میں طنز و مزاح کے اس حربے کو براہ راست انگریزی ادب سے لایا گیا ہے۔ جس میں لفظی نقالی یا الفاظ کے ردو بدل سے کسی کلام یا تصنیف کی تضحیک کی جاتی ہے۔ یہ کتاب اردو ادب میں ایک کامیاب پیروڈی سمجھی جاتی ہے۔ کیونکہ ابن انشاءنے پیروڈی کے فن کو سمجھ کر برتا ہے۔