Showing posts with label islamic culture. Show all posts
Showing posts with label islamic culture. Show all posts

Tuesday, September 5, 2023

Fatah Qustuntunia By Haji Badar Uddin Ahmad

 

قسطنطنیہ کی فتح کو یوروپ کی فتح شمار کرنا چاہئے۔ اس شہر کی فتح کے بعد ہی اسلام یوروپ کے ممالک میں پہونچا۔ اس فتح کا سہرا سلطان محمد فاتح کے سر ہے جس کی تجربہ کاری اور الولعزمی اور تدبر و تفکر کی وجہ سے یہ گرجاؤں کا شہر مسلمانوں کے دست قدرت میں آگیا۔ یہ شہر چرچوں سے بھرا ہوا تھا اور یہاں پر انگنت چھوٹے بڑے چرچ موجود تھے۔ فتح کے بعد ان کو مساجد کی شکل دے دی گئی اور کچھ کو چرچ باقی رہنے دیا گیا۔ لیکن جو سب سے برا چرچ تھا اسے وہاں کی جامع مسجد بنایا گیا جسے 2020 مین دوبارہ سے ایک سنگرہالیہ بنا دیا گیا ہے۔ اس شہر کو فتح کے بعد مسلمانوں کی سرکاری راجدھانی کی حیثیت حاصل ہوئی۔ اسی فتح کا ذکر اس کتاب میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

Monday, September 4, 2023

Rahnuma-e-Hayat by maulana wahiduddin khan

 


اس کتاب میں مولانا وحید الدین خان کے وہ مضامین شامل کئیے گئے ہیں جن کا خلاصہ انسان کا مقصد حیات ہے۔ مولانا وحید الدین خان نے اپنی تعلیمات میں یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ جو کوئی چاہتا ہے کہ اسے دین و دنیا کی کامیابی ملے تو پہلے وہ خود کو اس کا مستحق بنائے۔انسان اپنی توانائیوں کو صحیح طریقے سے منظم کرے اور پھر صحیح سمت میں استعمال کرے۔ انسان ہر لحاظ سے پوری طرح مسلح ہو کر زندگی کے ہر میدان میں اترے تب جا کر اسے حقیقی کامیابی حاصل ہو گی۔

Sunday, June 12, 2022

Purwa By Bano Qudsia



بانو آپا کا لکھا ایک بہت ہی عمدہ اور مختصر ناول۔ تشبیہات اور استعارات کی مدد سے بانو آپا نے جو حسین منظر کشی ہے اس نے اس ناول کو چار چاند لگا دیئے۔ ناول پڑھتے وقت آپکو ایسے لگے گا جیسے سب کچھ آپ کے سامنے چل رہا ہو۔ بانو آپا نے ہر چھوٹے سے چھوٹے پہلو کو چھوا ہے۔ سنجیدگی، رومانیت، مزاح، شوخی، لاابالیت یہ سب چیزیں آپکو عیاں نظر آئیں گی۔ اگر آپ رومانوی ناول کے شائق ہیں تو یہ ایک بہت اچھا انتخاب ہو گا۔ ہو سکتا آنکھیں بھی بھیگ جائیں آخری صفحے تک پہنچتے پہنچتے.