بانو آپا کا لکھا ایک بہت ہی عمدہ اور مختصر ناول۔ تشبیہات اور استعارات کی مدد سے بانو آپا نے جو حسین منظر کشی ہے اس نے اس ناول کو چار چاند لگا دیئے۔ ناول پڑھتے وقت آپکو ایسے لگے گا جیسے سب کچھ آپ کے سامنے چل رہا ہو۔ بانو آپا نے ہر چھوٹے سے چھوٹے پہلو کو چھوا ہے۔ سنجیدگی، رومانیت، مزاح، شوخی، لاابالیت یہ سب چیزیں آپکو عیاں نظر آئیں گی۔ اگر آپ رومانوی ناول کے شائق ہیں تو یہ ایک بہت اچھا انتخاب ہو گا۔ ہو سکتا آنکھیں بھی بھیگ جائیں آخری صفحے تک پہنچتے پہنچتے.
No comments:
Post a Comment