Showing posts with label East Pakistan. Show all posts
Showing posts with label East Pakistan. Show all posts

Saturday, June 1, 2024

HAMOOD UR REHMAN COMISSION REPORT IN URDU ( TRANSLATED BY M. ISHFAQ KHAN, SYED FAZEEL HASHMI, MURTAZA ANJUM )


مشرقی پاکستان کی1971 میں علیحدگی اور بنگلہ دیش کے قیام کے بعد مغربی پاکستان کے باقی ماندہ حصے میں قائم ہونے والی بھٹو حکومت نے عوامی مطالبہ پر اس وقت کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سربراہ جسٹس حمود الرحمن مرحوم کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن قائم کیا تھا جس میں پنجاب ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس انوا ر الحق مرحوم اور سندھ بلوچستان ہائی کورٹ کے سربراہ جسٹس طفیل علی عبد الرحمن مرحوم بھی شامل تھے۔ کمیشن کے ذمہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے اسباب و عوامل کی نشاندہی اور اس کے ذمہ دار افراد کے تعین کے ساتھ ساتھ اس سلسلہ میں ضروری کارروائی کے لیے سفارشات اور تجاویز پیش کرنا تھا۔

یہ رپورٹ تین جلدوں پر مشتمل ہے

Monday, September 4, 2023

Nadaar Log by Abdullah Hussein

 

"نادر لوگ" ناول عبداللہ حسین کا ایک اور شاہکار تاریخی ناول ہے۔ عبداللہ حسین کا یہ  ناول برصغیر کی 78 سال کی سیاسی اور سماجی تاریخ کو بیان کرتا ہے۔

یہ ناول عبداللہ حسین کی مشہور کتاب ’’اداس نسلیں‘‘ کا تسلسل سمجھا جاتا ہے۔ اس ناول کی کہانی برصغیر میں 1897 سے 1974 کے درمیان پیش آنے والے تاریخی واقعات پر مبنی ہے۔ اس میں ایک ایسی قوم کی کہانی ہے جس میں اپنے حقوق کے لیے لڑنے کا جذبہ نہیں ہے اور لوگ تمام واقعات کو قسمت کا معاملہ سمجھ کر قبول کرتے رہے۔

یہ کہانی 1947 کے بعد اپنے عروج پر تب پہنچتی ہے جب پاکستان آزادی حاصل کرتا ہے۔ ناول میں آگے سقوط ڈھاکہ کے وقت لوگوں کی بے حسی، سختی اور ہنگامہ خیزی کی عکاسی کی گئی ہے جب پہلی بار غیر جمہوری قوتوں نے متحدہ پاکستان میں نفرتوں کے بیج بوئے، جن کی وجہ سے 1971 میں پاکستان دو ٹکڑے ہوا۔

’’نادر لوگ‘‘ ان لوگوں کی کہانی ہے جو زندگی گزارنے کے بہت اچھے اصول تو رکھتے تھے لیکن جب ظلم اور زیادتی کے خلاف کھڑے ہونے اور اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا وقت آیا تو وہ ثابت قدم نہ رہے۔ یہ کتاب بنیادی طور پر پاکستان کی دیہی زندگی کا خاکہ ہے، جہاں لوگ اپنے اردگرد ہونے والی ہر چیز کو اپنا مقدر مان لیتے ہیں لیکن چیزوں کو درست کرنے کی کوئی کوشش نہیں کرتے۔