Showing posts with label Urdu Stories. Show all posts
Showing posts with label Urdu Stories. Show all posts

Thursday, June 13, 2024

سوزِ وطن - پریم چند


 پریم چند کی ادبی زندگی کا آغاز "نواب رائے" کے نام سے بیسویں صدی کی ابتدا سے ہوا۔ ان کی پہلی کہانی "دنیا کا انمول رتن" ہے۔ یہ اور دیگر چار کہانیاں، کہانیوں کے مجموعہ "سوزِ وطن" میں شامل ہیں جو جون 1908 میں شائع ہوا تھا۔ اس مجموعہ کی ساری کہانیاں حب الوطنی پر منحصر ہیں۔چونکہ اس مجموعہ میں شامل مشمولات حب وطن اور آزادی کے جذبات سے مملو تھے لہٰذا انگریز حکومت سے اسے ضبط کرکے نذرِ آتش کردیا اور انگریز سرکارکے عتاب کا شکار ہونا پڑا۔
پریم چند کے ابتدائی افسانوی مجموعے ’’سوز وطن‘‘ میں سیاسی مقصد کی کارفرمائی نظر آتی ہے جو قوم پرستی اور قومی یکجہتی کے احساس سے لبریزہے۔ "سوزِ وطن" حب وطن کا پہلا وبال اوربھرپور آوازوجذبات کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس کاپس منظرسیاسی اورساتھ ہی تقسیم بنگال کا واقعہ بھی ہے ۔ "سوزِ وطن" میں پانچ افسانے "دنیا کا سب سے انمول رتن"،" شیخ مخمور"، "یہی میرا وطن ہے"، "صلہ ماتم"، "عشق دنیا اور حبِ وطن" شامل ہیں۔ 
"سوزِ وطن"کا موضوع غلامی کے خلاف مزاحمت کے جذبے پر مشتمل ہے اور اس کا مرکزی خیال وطن پرستی ہے ۔ اسی لیے اس میں حب الوطنی اورقومی یکجہتی کا احساس زیادہ شدت کے ساتھ موجود ہے۔

Monday, June 3, 2024

HAWWA K NAAM ( Bano Qudsia )

28 نومبر 1928ء اردو کی مشہور ناول نویس، افسانہ نگار اور ڈرامہ نگار محترمہ بانو قدسیہ کی تاریخ پیدائش ہے۔ 1950ء میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا اور مشہور افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس اشفاق احمد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ بعدازاں انہوں نے اپنے شوہر کی معیت میں ادبی پرچہ داستان گوجاری کیا

DAST BASTA ( Bano Qudsia )


 بانو قدسیہ کا شمار اردو کے اہم افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ "دست بستہ" بانو قدسیہ کی لکھی ہوئی کہانیوں پہ مشتمل کتاب ہے۔اس کتاب میں کل اکیس کہانیاں شامل ہیں۔

Monday, May 20, 2024

Mata E Jaan Hai Tu by Farhat Ishtiaq


محبّت کی ایک زبردست تحریر جو لمہ لمہ آپ کو محبت کی سچائیوں سے روشناس کرواتی ہے۔ محبت کے موتیوں سے بنی ایک ایسی مالا جس پانا انسانیت کی میراج ہے۔