Showing posts with label Urdu Satire Urdu Classics. Show all posts
Showing posts with label Urdu Satire Urdu Classics. Show all posts

Monday, May 20, 2024

Mata E Jaan Hai Tu by Farhat Ishtiaq


محبّت کی ایک زبردست تحریر جو لمہ لمہ آپ کو محبت کی سچائیوں سے روشناس کرواتی ہے۔ محبت کے موتیوں سے بنی ایک ایسی مالا جس پانا انسانیت کی میراج ہے۔

Friday, October 13, 2017

Patras Kay Mazaameen (Patras Bukhari)


مضامینِ پطرس سب سے پہلے 1930ء میں شائع ہوئے۔ مضامین پطرس گیارہ مزاحیہ مضامین پر مشتمل ہے۔ پطرس نے کتاب کی ابتداء میں اسے اپنے استاد پروفیسر محمد سعید کے نام انتساب کیا ہے جنہوں نے اس کتاب پر نظر ثانی کی اور اسے غلطیوں سے پاک کیا۔ ایک سچے عالم اور تخلیق کار کی پہلی نشاندہی یہی ہے کہ وہ انکسار اور عاجزی کو اپنا وطیرہ بنائے رکھتا ہے۔ پطرس بڑی فراخ دلی سے اپنی کمزریوں کا اعتراف کرکے ایک عظیم انسان ہونے کا ثبوت دیتے ہیں۔ انتساب کے بعد دیباچے سے مزاح کا باقاعدہ آغاز ہوجاتا ہے۔ اپنے دلچسپ دیباچے میں انھوں نے اختصار، حقیقت اور طنز و مزاح سبھی کچھ سمو دیا ہے۔ دیباچے میں پطرس کڑوی گولی شکر میں لپیٹ کر پیش کرتے دکھائی دیتے ہیں اور دیباچے میں ہی خود اپنی کتاب اور اپنی ذات کو مزاح کے لئے پیش کردیتے ہیں۔