Showing posts with label پیر کامل. Show all posts
Showing posts with label پیر کامل. Show all posts

Wednesday, March 17, 2021

Amar Bail (Umera Ahmad)

 


عمیرہ احمد کے بقول: ’’اس ناول کو پڑھتے وقت یہ بات ذہن میں رکھیں کہ یہ کوئی سیاسی ناول نہیں ہے، نہ ہی یہ کوئی تاریخی  اور معاشرتی ناول ہے۔ یہ خواہش اور چاہ کا ناول ہے یا پھر سود و زیاں کا۔ بعض دفعہ ساری زندگی گزارنے کے بعد بھی ہم یہ نہیں جان پاتے کہ ہمیں آخر زندگی میں کس چیز کی ضرورت تھی۔۔۔ کسی چیز کی ضرورت تھی بھی یا نہیں، اور بعض دفعہ زندگی کے آخری لمحات میں ہمیں احساس ہوتا ہے کہ جس چیز کو ہم نے زندگی کا حاصل بنا رکھا تھا، اس چیز کے بغیر زندگی زیادہ اچھی گزر سکتی تھی۔ امربیل کے کردار بھی آگہی کے اسی عذاب سے گزرتے نظر آئیں گے۔‘‘


Friday, July 19, 2019

Aab-e-Hayat (Umera Ahmad)


آپ حیات پیر کامل کا دوسرا حصہ ہے جو عمیرہ احمد کے مطابق وہ 2004 میں اپنی گوناگوں مصروفیات کے باعث نہ لکھ پائیں۔ عمیرہ احمد کے مطابق وہ چاہتی تھیں کہ پیر کامل کی کامیابی کی گرد اور بازگشت، دونوں تھم جائیں۔ عمیرہ احمد کہتی ہیں کہ یہ ناول انہوں نے داد و تحسین کے لیے نہیں لکھا بلکہ اس لیے لکھا ہے کہ کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے۔ نہ بھی رکے تو سوچ میں پڑ جائے۔ ’کوشش آج بھی بس اتنی ہی ہے۔‘

Thursday, November 3, 2016

Peer-e-Kamil (Umera Ahmad)


Peer-e-Kamil (Umera Ahmad)

"پیر کاملﷺ‘‘ وہ آواز ہے وہ روشنی ہے جو زندگی میں ہمیں چاہیے۔ یقینا ہدایت انھیں کو دی جاتی ہے جو ہدایت چاہتے ہیں۔ اس کہانی کا مرکزی کردار امامہ ہے جو قادیانی گھرانے سے تعلق رکھتی ہے, لیکن جب اسے ہدایت ملتی ہے تو عشق رسولﷺ میں اپنا گھر چھوڑ دیتی ہے۔ سالار سکندر اس کی مدد کرتا ہے جو پیدائشی مسلمان ہے، لیکن اسلامی تعلیمات سے کوسوں دور۔ جس کی زندگی مذہب میں کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ گمراہی کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا سالار۔ جلال انصر، امامہ کی دوست کا بھائی، عشق رسول کا دعویدار ہے۔ جو وقت آنے پر جھوٹا نکلا۔