Wednesday, June 5, 2024

AAB E HAYAT ( Muhammed Hussain Hayat )


 ''آب حیات" محمد حسین آزاد کی تصنیف ہے جسے کلاسیکی شاعروں کا جدید تذکرہ شمار کیا جاتا ہے۔ یہ کتاب پانچ ادوار پر مشتمل ہے جس کے پیچھے بیس برس کی محنت کارفرما ہے۔آب حیات کے آغاز میں محمد حسین آزاد نے اردو کی تاریخ کا ایک باقاعدہ نظریہ پیش کیا ہے اور اس کے فوراً بعد اردو نثر اور اردو نظم کی تاریخ ہے۔ اس سے قبل کے تذکروں میں تنقید، حالات اور شاعری کا تجزیہ آب حیات جیسا متوازن انداز میں نہیں ہوتا تھا۔ اس کتاب میں افسانویت، ادبیت اور تاثراتی نثر ہے۔ انشاء پردازی میں یہ کتاب اردو ادب میں لازوال حیثیت کی حامل ہے۔ آب حیات کو اپنی زبان، شائستگی اور لطافت کے باعث نثر کی الہامی کتاب کا درجہ حاصل ہے۔آب حیات میں اردو زبان و ادب کی تاریخ کو کافی مفصل انداز میں بیان کیاگیاہے۔ مصنف نے پوری ادبی تاریخ کو پانچ ادوارمیں تقسیم کیا ہے۔جس میں ولی سےتذکرہ شروع ہوکرمیرانیس تک ختم ہوتاہے۔ یہ کتاب تاریخی اورتنقیدی دونوں اعتبار سے اہمیت کی حامل ہے۔

URDU KI AKHRI KITAB ( Ibn e Insha )


 اردو کی آخری کتابمحمد حسین آزاد کیاردو کی پہلی کتابکی دلچسپ پیروڈی ہے۔ پیروڈی یونانی لفظ پیروڈیا سے نکلا ہے۔ جس کے معنی ہےجوابی نغمہکے ہیں۔ اردو ادب میں طنز و مزاح کے اس حربے کو براہ راست انگریزی ادب سے لایا گیا ہے۔ جس میں لفظی نقالی یا الفاظ کے ردو بدل سے کسی کلام یا تصنیف کی تضحیک کی جاتی ہے۔ یہ کتاب اردو ادب میں ایک کامیاب پیروڈی سمجھی جاتی ہے۔ کیونکہ ابن انشاءنے پیروڈی کے فن کو سمجھ کر برتا ہے۔

Tuesday, June 4, 2024

HARF HARF HAQEEQAT ( Wasif Ali Wasif )

 

واصف علی واصف کا شمار ہمارے اردو ادب کے بہت ہی مخلص شعرا میں ہوتا ہے ان کی یہ مشہور کتاب "کرن کرن سورج" جس میں بہت ہی اہم الفاظ ہیں جو ان کی پاکیزہ سوچ کا آئینہ ہیں، اس کتاب میں صداقت، ایمان داری ، دوستی ، کامیابی اور ناکامی ، صداقت اور حکومت وغیرہ کے بارے میں نہایت پاکیزہ خیالات کو البیلے انداز میں پیش کیا گیا ہے ، عملی زندگی گزارنے والے حضرات کے لئے یہ کتاب ایک نایاب تحفہ ہے۔

The Mahabharata ( Kisari Mohan Ganguli )


The Mahabharata is an ancient Indian epic where the main story revolves around two branches of a family - the Pandavas and Kauravas - who, in the Kurukshetra Warbattle for the throne of Hastinapura. Interwoven into this narrative are several smaller stories about people dead or living, and philosophical discourses.

Monday, June 3, 2024

HAWWA K NAAM ( Bano Qudsia )

28 نومبر 1928ء اردو کی مشہور ناول نویس، افسانہ نگار اور ڈرامہ نگار محترمہ بانو قدسیہ کی تاریخ پیدائش ہے۔ 1950ء میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا اور مشہور افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس اشفاق احمد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ بعدازاں انہوں نے اپنے شوہر کی معیت میں ادبی پرچہ داستان گوجاری کیا

DAST BASTA ( Bano Qudsia )


 بانو قدسیہ کا شمار اردو کے اہم افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ "دست بستہ" بانو قدسیہ کی لکھی ہوئی کہانیوں پہ مشتمل کتاب ہے۔اس کتاب میں کل اکیس کہانیاں شامل ہیں۔