Saturday, November 19, 2016

Umro Aur Gurz Deo (Mazhar Kaleem)

Umro Aur Gurz Deo (Mazhar Kaleem)

"عمرو اور گرز دیو" بچوں کے لئے لکھی جانے والی ایک انتہائی مزیدار کہانی ہے جیسے مظہر کلیم (ایم اے) نے تحریر کیا ہے۔

Thursday, November 17, 2016

By the river Piedra I sat and wept (Paulo Coelho)

By the river Piedra I sat and wept (Paulo Coelho)

Rarely does adolescent love reach its full potential, but what happens when two young lovers reunite after eleven years? Time has transformed Pilar into a strong and independent woman, while her devoted childhood friend has grown into a handsome and charismatic spiritual leader. She has learned well how to bury her feelings. And he has turned to religion as a refuge from his raging inner conflicts.

The Pilgrimage (Paulo Coelho)


A parable that explores the need to find one's own path. In the end, we discover that the extraordinary is always found in the ordinary and simple ways of everyday people. Part adventure story, part guide to self-discovery, this compelling tale delivers the perfect combination of enchantment and insight.

Sunday, November 13, 2016

Lahore Ki Batain (A. Hameed)


اے حمید کا شمار پاکستان کے ممتاز ترین ناول نگاروں میں ہوتا ہے۔ "لاہور کی باتیں" لاہور کی تاریخ پر لکھی گئی کتاب ہے۔

Talism Hosh Ruba (Complete)

Talism Hosh Ruba (Complete)

"طلسم ہوش رُبا" اردو کے داستانوی ادب میں ایک معروف و مقبول کتاب کی حیثیت رکھتی ہے اور قصہ گوئی کا ایک نادر ترین نمونہ ہے۔ 1880ء میں منشی محمد حسین جاہ نامی داستا ن گو نے اس کی تالیف کی اور انھوں نے 1891ء تک اسکی چار جلدیں لکھیں۔ بعد میں ایک اور داستان گو احمد حسین قمر نے 1897ء مزید دو جلدوں کا "بقیہ طلسم ہوش ربا" کے نام سے اضافہ کیا۔ اس ناول میں مافوق الفطرت مناظر، ساحرانہ کمالات، دیوزادوں اور پریوں کی داستان ہیں۔ یہ داستان اختر رضوی نے بچوں کے لئے دس حصوں میں آسان الفاظ میں تحریر کی  ہے۔

Saturday, November 12, 2016

Umro Or Neela Surkh Jadu Gar (Mazhar Kaleem)

Umro Or Neela Surk Jadu Gar (Mazhar Kaleem)

عمرو اور نیلا سرخ جادوگر بچوں کے لئے لکھی گئی کہانی ہے جسے مظہر کلیم ایم نے تحریر کیا ہے۔ ننھے منے بچوں کے لئے عمرو عیار کا ایک اور زبردست اور حیرت انگیز کارنامہ۔

Wednesday, November 9, 2016

Kulliyat-e-Momin (Momin Khan Momin)

Kulliyat-e-Momin (Momin Khan Momin)

محمد مومن خان 1215ھ (1800ء) میں پیدا ہوئے۔ وفات 1268ء (1852ء) میں ہوئی۔ والد کا نام حکیم غلام نبی خان تھا۔ آپ کے اجداد کا گھر دہلی میں شاہ عبد العزیز کے مدرسے سے بہت قریب تھا جس کی وجہ سے اس گھرانے کی شاہ عبد العزیز سے گہری عقیدت ہو گئی۔ اسی بناء پر بھی ان کے مدرسے میں تعلیم پانے کی روایت عام ہوئی۔ شاعری کا مشغلہ اوائل عمری ہی میں شروع ہو گیا تھا۔ مومن کا اردو کلام سب سے پہلے نواب مصطفیٰ خان شیفتہ نے 1234ھ میں جمع کیا اور اس پر ایک دیباچہ لکھا۔ یہ دیوان پہلی بار باھتمام مولوی کریم الدین مطبع رفاہ عام دہلی میں 1246ھ مطابق 1846ھ میں چھپا تھا۔

Tuesday, November 8, 2016

Manto Kay 100 Afsanay (Manto)

Manto Kay Afsanay (Manto)


منٹو عہد جدید کا ایک ایسا ترقی پسند مصنف ہے جسے اس کی اصل شہرت دُنیا سے جانے کے بعد ملی۔ منٹو پر ہیجان آمیز افسانے لکھنے کے الزامات لگتے رہے۔ 

Monday, November 7, 2016

Kimiagar (Shaukat Siddiqui)

Kimiagar (Shaukat Siddiqui)

اُردو کے مایہ ناز ناول اور افسانہ نگار شوکت صدیقی کی تصنیف۔

Saturday, November 5, 2016

Doodh Kee Qeemat (Munshi Prem Chand)


اردوادب کی معروف و مشہور شخصیت منشی پریم چند کی تحریر۔ یہ افسانوں کا مجموعہ آٹھ افسانوں پر مشتمل ہے۔ 

Jangloos (Shaukat Siddiqui)


"جانگلوس" اردو کے معروف ترین ناول نگار شوکت صدیقی کا ایک طویل ناول ہے، جسے پنجاب کی الف لیلیٰ بھی کہا جاتا ہے۔ اس ناول میں رحیم داد اور لالی دو کردار ہیں، جو جیل سے بھاگے ہوئے مجرم ہوتے ہیں۔ ۔یہ ایک مکمل طور پر معاشرتی ناول ہے۔ اردو زبان پر معاشرتی ناول نگاری کی وجہ سے ان کا موازنہ چارلس ڈکنز سے بھی کیا جاتا ہے۔ ان کے دیگر ناولوں اور کہانیوں کی طرح جانگلوس میں بھی انسانیت ایڑیاں رگڑتی اور شرافت لہو روتی ہے۔ اس ناول میں کوئی بھی ہیرو نہیں ہے، جو ہیرو ہیں وہ بھی ولن ہی ہیں۔ تین جلدوں پر مشتمل جانگلوس کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ اس ناول جیسی منظر نگاری شائد ہی کسی اور ناول میں پڑھنے کو ملے۔ جانگلوس میں انہوں نے جرائم بیان کرتے ہوئے، اپنے طویل صحافتی تجربے کو بھی استعمال کیا۔ پنجاب اور سندھ کے ظلم اور نا انصافی سے بھرے جاگیردارانہ نظام کو سمجھنے کیلئے جانگلوس ایک اہم دستاویز بھی ہے۔

ماں کی محبت


Ishq Ka Sheen (Aleem-ul-Haq Haqqi)


بندے کو اپنے کسی عمل پر پھولنا نہیں چاہیے۔ اس لئے کہ وہ اس کے رب کی طرف سے ہوتا ہے سو توفیق بھی وہی دیتا ہے۔ قوتِ عمل بھی اسی کی دی ہوئی ہے۔ راستہ بھی وہ ہی بناتا ہے اور بندے کے اندر عمل کی تلقین بھی وہی ڈالتا ہے۔ بندے کا اپنا تو کچھ بھی نہیں ہوتا۔ اچھا عمل کر کے خود پر فخر کر لیا تو سب کچھ تباہ کر لیا۔

Friday, November 4, 2016

Ishq Ka Ain (Aleem-ul-Haq Haqqi)

Ishq Ka Ain (Aleem-ul-Haq Haqqi)

عشق کا عین ایک ایسے شخص کی کہانی یے جو ایک لڑکی کے پیار میں مبتلا ہو کر اپنی شخصیت کو دریافت کرنے لگتا ہے۔ وہ لڑکی بھی اس سے پیار کرنے لگتی ہے۔ لیکن ایک ایسا وقت آتا ہے کہ دونوں کو جدا ہونا پڑتا ہے۔ اس محبت کی اگلی منزل پر وہ عشق حقیقی کی دُنیا میں قدم رکھ دیتا ہے۔

The Picture of Dorian Gray (Oscar Wilde)

The Picture of Dorian Gray (Oscar Wilde)

"The Picture of Dorian Gray" is a philosophical novel by Oscar Wilde, first published complete in the July 1890 issue of Lippincott's Monthly Magazine. The magazine's editor feared the story was indecent, and without Wilde's knowledge, deleted roughly five hundred words before publication. Despite that censorship, the Picture of Dorian Gray offended the moral sensibilities of British book reviewers, some of whom said that Oscar Wilde merited prosecution for violating the laws guarding the public morality. In response, Wilde aggressively defended his novel and art in correspondence with the British press, although he personally made excisions of some of the most controversial material when revising and lengthening the story for book publication the following year.

Udas Naslain (Abdullah Hussain)

Udas Naslain (Abdullah Hussain)

آج سے نصف صدی قبل ایک ایسا ناول لکھا گیا جس نے نہ صرف اردو ادب میں تہلکہ مچا دیا بلکہ وہ ایک نئے وجود میں آنے والے ملک کی کہانی بن گیا۔ غلامی سے آزادی کے سفر کی کہانی، مرد عورت کی محبت کی کہانی، مٹی سے عشق کی کہانی۔ یہ ایک تاریخی ناول تھا جو آج بھی زندہ ہے اور کتنی ہی نسلیں اس کو پڑھ چکی ہیں۔ بقول عبداللہ حسین کے کہ جب سے ’اداس نسلیں‘ لکھی گئی اس وقت سے اس کتاب کی خوش قسمتی اور ہماری بدقسمتی ہے کہ ہر نسل اداس سے اداس تر ہوتی جا رہی ہے۔ (بی بی سی)

Thursday, November 3, 2016

Peer-e-Kamil (Umera Ahmad)


Peer-e-Kamil (Umera Ahmad)

"پیر کاملﷺ‘‘ وہ آواز ہے وہ روشنی ہے جو زندگی میں ہمیں چاہیے۔ یقینا ہدایت انھیں کو دی جاتی ہے جو ہدایت چاہتے ہیں۔ اس کہانی کا مرکزی کردار امامہ ہے جو قادیانی گھرانے سے تعلق رکھتی ہے, لیکن جب اسے ہدایت ملتی ہے تو عشق رسولﷺ میں اپنا گھر چھوڑ دیتی ہے۔ سالار سکندر اس کی مدد کرتا ہے جو پیدائشی مسلمان ہے، لیکن اسلامی تعلیمات سے کوسوں دور۔ جس کی زندگی مذہب میں کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ گمراہی کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا سالار۔ جلال انصر، امامہ کی دوست کا بھائی، عشق رسول کا دعویدار ہے۔ جو وقت آنے پر جھوٹا نکلا۔

Wednesday, November 2, 2016

Raja Gidh (Bano Qudsia)

Raja Gidh

بانو قدسیہ کہتی ہیں: "یہاں پر پہلے ایک بہت بڑا درخت ہوتا تھا سندری کا درخت۔ سندری کا درخت ہوتا ہے جس سے سارنگی بنتی ہے۔ اس کے بڑے بڑے پتے تھے اور وہ یہاں لان کے عین وسط میں لگا ہوا تھا۔ وہ ایک دم سفید ہو گیا اور اس پر مجھے یوں لگا جیسے لکھا ہوا آیا ہو: اسلام کا ایسنس حرام و حلال ہے۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ اسے میں نے کیوں کہا۔ کیونکہ اس ہر ایکشن (عمل) سے دو چیزیں پیدا ہوتی ہیں۔ جتنے کمانڈمنٹس ہیں یا تو وہ حرام ہیں یا حلال ہیں۔حلال سے آپ کی فلاح پیدا ہوتی ہے اور حرام سے آپ کے بیچ میں تشنج پیدا ہوتا ہے۔ آپ میں ڈپریشن پیدا ہوتا ہے آپ میں بہت کچھ پیدا ہوتا ہے۔ میں نے اس امریکی لڑکے کو بلایا اور اسے کہا: یاد رکھنا اسلام حرام و حلال کی تمیز دیتا ہے اور یہی اس کا ایسنس ہے۔ اس کےبعد میں نے یہ کتاب لکھی اور میں آپ کو بتا نہیں سکتی کہ کس طرح اللہ نے میری رہنمائی کی اور میری مدد فرمائی اور مجھے یہ لگتا ہے کہ یہ کتاب میں نے نہیں لکھی مجھ سے کسی نے لکھوائی ہے۔"

Monday, October 31, 2016

Na Junoon Raha Na Pari Rahi (Zahida Hina)


اُردو کی معروف ناول نگار اور کالم نویس زاہدہ حنا کا لکھا گیا ناول۔

Aag Ka Darya (Quratul Ain Haider)


قراۃ العین حیدر کا شہرہ آفاق ناول جو اردو ادب کے چند بہترین ناولوں میں شمار کیا جاتا ہے۔  قرۃالعین نے یہ ناول 1957 میں لکھنا شروع کیا تھا اور اسکی اشاعت دو برس بعد ممکن ہوئی۔ دو قومی نظریے کے حامی ادیبوں اور نقادوں کے لئے آگ کا دریا ہمیشہ ایک ناخوشگوار ادبی واقعہ رہا ہے لیکن اسکے فنّی محاسن پر داد دینے میں کبھی کنجوسی نہیں برتی گئی۔ مرحومہ نے یہ ناول تیس برس کی عمر میں لکھ ڈالا تھا۔ بہّتر سال کی عمر میں جب خود اسکا انگریزی ترجمہ کیا تو انہیں کردار نگاری اور بعض تفصیلات میں سقم نظر آئے چنانچہ 1998 میں شائع ہونے والا River of fire اس ناول کا ایک بہتر اور زیادہ موثر روپ قرار دیا جا سکتا ہے۔

Jannat Kay Pattay (Nimra Ahmad)


"جنت کے پتے" ان لوگوں کے لئے ہے جو بہت سے اچھے کام اس لئے نہیں کر پاتے کہ وہ یوں کرتے ہوئے اچھے نہیں لگیں گے۔ جو اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل تو کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ آج کے دور کے مطابق ان کو عملی نہیں لگتے۔ یہ ناول انہی لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لئے لکھا گیا ہے۔ یہ داستان کسی کو زبردستی کسی طرف رُخ  کرنے پر مجبور نہیں کرے گی۔ مگر یہ آپ سے اتنا ضرور کہے گی کہ آپ خود بھلے یہ کام کریں نہ کریں مگر جنت کے پتے تھامنے والوں کے لئے کبھی اذیت و رسوائی کا سامان نہ بنیں۔

Saturday, October 29, 2016

Arthshastar (Urdu)

Arthshastar (Urdu)

"ارتھ شاستر" وشنو گپت کوٹلیہ چانکہ کی تصنیف ہے جو چندر گپت موریہ کا وزیر تھا۔ کوٹلیہ نے ایک عملی ضابطہ مرتب کیا تھا، تاریخ نویسی کے لئے قلم نہیں اٹھایا تھا۔ یہ اور بات ہے کہ اس کی تصنیف ایک اہم تاریخی دستاویز بن گئی۔  اس کتاب کو

Friday, October 28, 2016

Khuda Aur Muhabbat (Hashim Nadeem)

خدا اور محبت

ہاشم ندیم کا لکھا گیا ناول "خدا اور محبت" محبت کے لازوال جذبے اور انسانی احساسات کے ساتھ ساتھ مذہب کے گرد گھومتا ہے۔ اشرافیہ سے تعلق رکھنے والا حماد مولوی علیم کی بیٹی ایمان کو دیکھ کر اپنا دل ہار پیٹھتا ہے۔ وہ اس محبت میں اپنے گھر بار کو ہی بھول بیٹھتا ہے۔ ایک ایسا وقت آتا ہے کہ وہ قلی بن جاتا ہے۔ اسی محبت کی داستان کو مزید پڑھنے کے لئے

Serious Creativity (Edward De Bono)


"Serious Creativity" is fundamentally a book on deliberate creative thinking from a world-renowned expert in the field and the inventor of the systematic process of lateral thinking. Used correctly, creating thinking can save companies millions of dollars as the best and cheapest way to get added value out of existing resources and assets.

Historical Struggle for Pakistan (1857-1947)

Historical Struggle for Pakistan (1857-1947)

"Historical Struggle for Pakistan (1857-1947)" is basically in a narrative form, which pen pictures the details of the milestpnes of the Pakistan movement, which led to the creation of Pakistan. It is a useful study for the students in particular who are interested in the subject of Pakistan Studies. It is a worth reading material for others too who wish to be acquainted with the details of the liberation movement carried by the Muslims in British India.

Tasreehaat-e-Azad (Abul Kalam Azad)

Tasreehaat-e-Azad

اسلام کے مختلف پہلووں پر مولانا ابوالکلام آزاد کی تصنیف۔

Khuda Ki Basti (Shaukat Siddiqui)

Khuda Ki Basti

"خدا کی بستی" شوکت صدیقی کا لکھا گیا شہرہء آفاق ناول ہے جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اس ناول میں معاشرے کے غریب طبقے کے مسائل اور اس کی بُنت کو نہایت موثر طریقے سے بیان کیا گیا ہے۔ اس ناول کو پڑھنے کے لئے

Feroz-ul-Lughaat

Feroz-ul-Lughaat

"فیروز اللغات" اردو کی مشہورِ زمانہ لغت ہے جو آج تک نہایت مستند سمجھی جاتی ہے۔ یہ لغت فیروز سنز لاہور نے چھاپی ہے۔