Monday, May 27, 2024

ZAMEEN KAY BADAL ( IBN E SAFI )


 ابن صفی کے جاسوسی ناول کی جاسوسی ادب میں اس لحاظ سے انوکھی حیثیت ہے کہ اس میں ایک مشن یا مقصد موجود ہے۔ اس لیے اسے محض تفریحی ادب نہیں کہا جاسکتا۔ ان کے جاسوسی ناولوں میں فکری و ذہنی تربیت بھی پوری طرح موجود ہوتی ہے۔

JASOOSI DUNIYA JILD 37 ( IBNE SAFI )


ابن صفی نے اپنے جاسوسی ناولوں میں زندگی کے اہم ترین پہلوؤں پر قلم اٹھایا اور معاشرے کے رستے ہوئے ناسوروں کی نشاندہی کی۔اس جاسوسی سیریز میں آپ چار ناول شامل ہیں جن میں 1) بھیڑئیے کی آواز (2) اجنبی کا فرار (3) روشن حویلی (4) زرد فتنہ

Sunday, May 26, 2024

YA KHUDA ( QUDRATULLAH SHAHAB )

’یاخدا‘ کا موضوع ’تقسیم کے نتیجے میں ہونے والے فسادات اور اس کے باعث ہونے والا ظلم ‘ ہے۔ یہ ظلم مذہب سے بالاتر ہے، کیوں کہ افسانے کا مرکزی کردار ’جس طرح اسے ہندوستان میں‘ سکھوں کے ہاتھوں ظلم و بربریت کاشکار ہونا پڑتا ہے، اسی طرح پاکستان میں اسے چین و سکون نصیب نہیں ہوتا بلکہ وہاں اپنے مسلمان بھائیوں کے ہاتھوں آبرو جیسا گوہر بھی لوٹا جاتا ہے۔ افسانے کا مرکزی کردار ’دلشاد‘ دراصل استعارہ ہے اس معاشرے کے اخلاقی زوال اور استحصال کا

hujjatullah-il-baligha ( Hazrat Shah Wali Allah ) Translation by Maolana Abdul Haq


 شاہ ولی اللہ دہلوی برصغیر کی جانی مانی علمی شخصیت ہیں۔ شاہ صاحب بنیادی طور پر حنفی المسلک تھے۔ وہ دور برصغیر میں تقلیدی جمود کا دور تھا اور فقہ حنفی کو حکومتی سرپرستی حاصل تھی۔شاہ ولی اللہ جیسے ماہر فقہ نے اسی مکتبہ فکر میں پرورش پائی تھی۔ لیکن جب آپ  حج کے لیے مکہ گئے تو وہاں سے عرب شیوخ سے درس حدیث لیا یہیں سے آپ کی طبیعت میں تفہیم دین بارے تقلیدی جمود کے خلاف تحریک اٹھی۔ وہاں سے تشریف لاکر سب سے پہلے آپ نے برصغیر کے عوام کو اپنی تحریروں سے یہ بات سمجھادی کہ دین کسی ایک فقہ میں بند نہیں بلکہ چاروں اماموں کے پاس ہے۔ یہ جامد تقلید کے خلاف برصغیر میں باضابطہ پہلی کوشش تھی۔ اس کے بعد شاہ صاحب نے  ساری زندگی قرآن و سنت کو عام کرنے کے لیے وقف کردی۔ پیش نظر کتاب ’حجۃ اللہ البالغۃ‘ بھی موصوف ہی کی مشہور و معروف تالیف ہے جس میں آپ نے نہایت شرح و بسط کے ساتھ احکام شرع کی حکمتوں اور مصلحتوں پر روشنی ڈالی ہے۔یہ کتاب انسانوں کے شخصی اور اجتماعی مسائل، اخلاقیات،  سماجیات اور اقتصادیات کی روشنی میں فلاح انسانیت کی عظیم دستاویز کا خلاصہ ہے۔

Tasfiya mabain Sunni o Shia ( Peer Mehar Ali Shah )


اس کتاب کے مصنف حضرت پیر مہر علی شاہ گولڑوی رحمۃ االلہ علیہ ہیں۔ اس کتاب کا خلاصہ کچھ یوں ہے۔
* قرآن وحدیث سے اثبات حقانیت خلافتِ راشدہ، فضائلِ خلفائے راشدین و دیگر اصحابِ کرام۔
* حدیث قرطاس ، حدیث خم غدیر اور حدیث ثقلین سے متعلقہ نتائج۔
* باغ فدک اور وراثت نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے متعلقہ سوالات اور ان کے جوابات۔
* آیت مباہلہ کی تشریح و تفسیر۔
*آیت تطہیر 
*آیت مودت کی تشریح وتفسیر۔
* حدیث مدینہ العلم پر تفصیلی بحث ، شیخ ابن تیمیہ اور علامہ ابن جوزی کے اس حدیث پر اعتراضات اور ان کے جوابات ۔
* ضروری تنبیہہ

Bilal Sahib ( Shakeel Ahmed Chohan )


 یہ ناول فلمی اسکرپٹ کی طرح لکھا گیا ہے۔ناول کی خاص خوبی یہ ہے کہ مصنف نے منظر نگاری بہت خوبصورتی کے ساتھ کی ہے۔ کرداراں کو ایسے پینٹ کیا ہے کہ اُن کی تصویر بن کر آنکھوں کے سامنے آجاتی ہے۔

Saturday, May 25, 2024

Kulliat-e-Iqbal ( Allama Iqbal )


 کلیات اقبال علامہ اقبال کے شعری مجموعوں کا مشہور دیوان ہے۔ اس میں ان کے مشہور مجموعے بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز شامل ہیں۔ یہ کتاب ایک صدی سے اردو میں شائع ہونے والی مقبول ترین کتاب ہے اور دنیا کی متعدد زبانوں میں اس کے تراجم ہو چکے ہیں۔ ۔

Dast e Saba ( Faiz Ahmed Faiz )

 


”دست صبا“ فیض کے فن اور جمالیاتی شان کی جستجو میں ایک گواہی ہے۔ جب فیض تاریکی اور تذلیل کے اندھیروں میں پھنسے ہوئے نفسیاتی تباہی کے دہانے پر تھے، انہیں معلوم ہوا کہ ادبی تخلیق ہی اپنی بقا کی واحد حکمت عملی ہے جس کے ذریعے ایک وہم بن کر اپنے آپ کو مدہوش کر سکتا ہوں۔ رجائیت کے پردے کے پیچھے فیض کی اپنی بے چینی اور بیتابی ہے جس نے شاعر کے شعور میں نفوذ پیدا کیے ہیں۔ اس شعری مجموعے میں، فیض اشعاراتی زبان سے اپنی قید کے دوران گزرتے ہوئے اکتاہٹ اور اکیلاپن کو واضح کرتے ہیں۔

Main Ne Khuwabon Ka Shajar Dekha Hai ( Umaira Ahmed )

 


میں نے خوابوں کا شجر دیکھا ہے” انسانی نفسیات کے متنوع پہلو ” محبت اور جنگ میں سب جائز ہے” کا اخاطہ کرتی ہے ۔ گھمنڈ ، دھوکہ دہی ، انا پرستی اور خود غرضی کہانی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

Darbar E Dil ( Umera Ahmed )


 دربارِ دل ان چند سوالوں کا جواب دینے کی ایک کوشش ہے جو ہر وقت ہم سب کے ذہنوں کا احاطہ کیے رہتے ہیں۔ ایک چھوٹی سی غلطی سے شروع ہونے والی یہ کہانی دو کرداروں کے لیے ایک بڑا پچھتاوا بن کر سامنے آتی ہے۔ اور ان کے اس کرب کومحسوس کرنے والے ہم میں سے بہت سے لوگ ہیں جو اپنی تمام زندگی "آخر اس کام میں اللہ کی کیا مصلحت تھی؟" کے ساتھ گزارتے ہیں۔

Friday, May 24, 2024

Chalta Musafir ( Altaf Fatima )


 چلتا مسافر مشرقی پاکستان کے المیے کے پسِ منظر میں لکھا گیا ناول ہے۔ بہاری مسئلے اور سقوطِ ڈھاکہ کو اس سے پہلے نہ ہی بعد میں کسی نے اس تناظر میں سپردِ قلم کیا۔

Jahan Deeda ( Mufti Taqi Usmani )

 

“جہانِ دیدہ” ایسا سفرنامہ ہے جو آپکو گھر بیٹھے بیس ممالک کی سیر کرواسکتا ہے جس میں اردن، عراق، ہندوستان، مصر، ترکی، انڈونیشیا اور برطانیہ جیسے بڑے ممالک کے حالات و واقعات حضرت مولانا تقی عثمانی صاحب کے قلم سے لکھے گئے ہیں ۔ یہ سفرنامہ بیس سال سے مسلسل عوام میں اپنی امتیازی شان کے ساتھ مقبول و معروف ہے ۔

Khilafat O Malookiat ( Abul A'la Maududi )

مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کی شہرہ آفاق تصنیف جس کا موضوعِ بحث یہ ہے کہ اسلام میں خلافت کا حقیقی تصور کیا ہے، کن اصولوں پر وہ صدرِ اوّل میں قائم ہوئی تھی، اور کن اسباب سے وہ ملوکیت میں تبدیل ہوئی، کیا نتائج اس تبدیلی سے رونما ہوئے اور جب وہ رونما ہوئے تو اُن پر امت کا ردِ عمل کیا تھا۔

Kiran Kiran Suraj ( Wasif Ali Wasif )


واصف آصف علی واصف کا شمار ہمارے اردو ادب کے بہت ہی مخلص شعرا میں ہوتا ہے ان کی یہ مشہور کتاب "کرن کرن سورج" جس میں بہت ہی اہم الفاظ ہیں جو ان کی پاکیزہ سوچ کا آئینہ ہیں، اس کتاب میں صداقت، ایمان داری ، دوستی ، کامیابی اور ناکامی ، صداقت اور حکومت وغیرہ کے بارے میں نہایت پاکیزہ خیالات کو البیلے انداز میں پیش کیا گیا ہے ، عملی زندگی گزارنے والے حضرات کے لئے یہ کتاب ایک نایاب تحفہ ہے۔

Thursday, May 23, 2024

Sharif Khandan Nay Pakistan Kis Tarha Loota ( Syed Ubaid Mujtaba )


 فوجی آمروں کی آشیرباد رکھنے والے شریف خاندان کی سیاسی زندگی اور ان پر لگنے والے کرپشن کے الزامات بمعہ ثبوتوں پر لکھی جانے والی مستند کتاب

Agar Mujhe Qatal Kiya Gaya ( Zulfiqar Ali Bhutto )


 ذوالفقار علی بھٹو کتاب "آگر مجھے قتل کیا گیا" کے مصنف ہیں۔ اس کتاب میں مصنف نے پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر بحث کی ہے۔ انہوں نے زمینی حقائق اور مارشل لاء کی وجوہات بیان کیں۔ انہوں نے ضیاء حکومت کی سازشوں پر تنقید کی۔

Aur Line Kat Gai ( Maulana Kausar Niazi )

یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک بہترین کتاب ہے۔ کوثر نیازی نے بھٹو دور اور اس کی مشکلات بیان کیں۔ انہوں نے پی این اے اور بھٹو کے درمیان ہونے والے مکالمے کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے مارشل لاء کی وجوہات بتائیں۔

Jarnail Aur Siyasatdan Tarikh Ki Adalat Main ( Qayyum Nizami )


 یہ کتاب پاکستان میں فوجی اور سیاستدانوں کی حکمرانی کا ایک بہترین موازنہ ہے۔ مصنف نے فوجی آمروں کے دور حکومت اور سول حکومت کی کارکردگی  کا موازنہ کیا ہے۔

Pakistan Air Force (PAF) Act 1953


 THE PAKISTAN AIR FORCE ACT, 1953

Bin Roye Ansoo Novel ( Farhat Ishtiaq )


  بن روئے آنسو ناول پاکستان کی مشہور مصنفہ فرحت اشتیاق کا ایک اور خوبصورت سماجی رومانوی اردو ناول ہے۔ ناول میں محبت کی ایک سادہ سی کہانی ہے جسے بہت انوکھے اور نئے انداز میں بیان لکھا گیا ہے۔ یہ کہانی انسانی احساسات اور جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔ مصنفہ نے ناول کی مرکزی کردار صبا شفیق کے جذبات کا اظہار اس قدر شدت اور خوبصورتی سے کیا ہے کہ قارئین ناول کے کرداروں کے ہر قدم کے ساتھ محبت، خوشی اور غم کے یکساں جذبات محسوس کریں گے۔

Bano ( Razia butt )



 کہانی کا مرکزی موضوع 1947 میں قیام پاکستان کے وقت لوگوں کی جدوجہد کو اجاگر کرتا ہے۔




Dasht-e-Soos ( Jamila Hashmi )


 دشت سوس بغداد کے معروف صوفی حسین بن منصور حلاج کی زندگی پر لکھا گیا ہے۔ منصور ایران کے شہر طوس میں پیدا ہوئے۔ ابتداء ہی سے ان کے خیالات غیر روایتی تھے۔ انہی خیالات کے تحت انہوں نے قرآن مجید کی نئی تفسیر لکھی۔ تصوف کے عقیدے کے لحاظ سے منصور وحدتھ  الوجودی تھے، اور انسان کی ذات میں ہی خدا کے وجود کو تسلیم کرتے تھے۔ انہوں نے جب انالحق کا نعرہ بلند کیا تو حکومت وقت نے زندیق ہونے کا فتویٰ دے کر انہیں مصلوب کر دیا۔

Wednesday, May 22, 2024

Namal ( Nimra Ahmed )


 اللہ تعالی کا ایک اصول ہے کہ جب کوئی کسی پہ الزام لگاتا ہے جو اس نے نہ کیا ہو یا وہ ترک کر چکا ہو تو مرنے سے پہلے وہ اس میں خود ملوث ضرور ہوتا ہے

Mushaf ( Nimra Ahmed )


یہ ناول  ایک بے سہارا یتیم لڑکی کی زندگی پر لکھا گیا ہے جو قرآن پاک کے حقیقی معنی کو دریافت کرتی ہے جو اسے اپنی دکھی زندگی کے انتشار سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے۔

Mujhe Is Qadar na Chaho ( Aitbar Sajid )


 مجھے اس قدر نہ چاہو اردو شاعری کا مجموعہ ہے جسے اعتبار ساجد نے لکھا ہے، اس کتاب میں اردو نظمیں، اردو غزلیں اور دیگر سماجی رومانوی شاعری شامل ہے۔

Kala Kafan ( M. A. Rahat )


 مافوق الفطرت واقعات سے مزین دلچسپیوں کی انتہاؤں کو چھوتی ہے ایک اثر آفرین داستان، جو ذہنوں پر قبضہ جمانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور جس میں سنسنی خیزی کا سلسلہ کہیں نہیں ٹوٹتا

Devi 8th Edition ( Abdul Qayoom Shad )


دیوی” مشہور ڈاکوؤں کی ملکہ پھولن دیوی کی زندگی کی کہانی ہے، اس ناول میں اس کے ڈاکو بننے سے لے کر گرفتاری تک کے واقعات ہیں، اس نے کون سے دیوی” مشہور ڈاکوؤں کی ملکہ پھولن دیوی کی زندگی کی کہانی ہے، اس ناول میں اس کے ڈاکو بننے سے لے کر گرفتاری تک کے واقعات ہیں، اس نے کون سے جرائم کیے، کیسے قانون کو دھوکہ دیا اور کس کو قتل کیا؟ آخر کار جب جرائم اور مظالم حد سے بڑھ گئے تو قانون نے پکڑ لیا۔ جیل سے رہائی کے وقت پھولن دیوی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ لوگ انہیں ڈاکو سمجھتے ہیں لیکن وہ ڈاکو نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی ڈاکو کے گھر پیدا ہوئی ہیں۔ چنانچہ حالات نے مجبوراً اسے اس آگ میں جھونک کر ڈاکو بنا دیا۔

Al_Raheeq ul Makhtum ( Safi ur Rahman Mubarakpuri )

 


‘الرحیق المختوم’ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک قابل ذکر تحقیقی تصنیف ہے جسے شیخ صفی الرحمن مبارکپوری نے لکھا ہے۔ اس ناقابل یقین کتاب نے 1979 میں رابطہ اسلامی مکہ کی طرف سے منعقدہ مُقابلہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم، میں پہلا انعام حاصل کیا

Pyar Ka Pehla Shehar ( Mustansar Hussain Tarar )


“پیار کا پہلا شہر”سفرنامہ کی طرز پر لکھا گیا ایک حقیقی شاہکار رومانوی ناول ہے۔ یہ خالص اور پاکیزہ محبت کی کہانی ہے۔ یہ ایک پاکستانی سیاح “سنان” کی کہانی ہے، جو فرانس جاتے ہوئے ایک معذور (لنگڑی) لیکن خوبصورت فرانسیسی نوجوان خاتون “پاسکل” سے ملتا ہے۔ اُسے لگتا ہے کہ پاسکل صحیح طریقے سے چلنے پھرنے سے معذور ہونے کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہے۔ سنان نے فیصلہ کیا کہ وہ پاسکل کے ساتھ کچھ وقت گزارے اور دوبارہ معمول کی زندگی میں واپس آنے میں اس کی مدد کرے۔ وہ کچھ وقت ایک ساتھ گزارتے ہیں اور جلد ہی دونوں کو احساس ہوتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ گہری محبت کرتے ہیں۔ سچی محبت حاصل کرنے پر پاسکل سنان کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہو جاتی ہے اور اب سنان کو ثقافتی اور سماجی مجبوریوں کی وجہ سے فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ جاننے کے لیے کہ آیا سنان نے پاسکل سے شادی کی ہے یا نہیں، ناول پڑھیں اور لطف اندوز ہوں۔

And Then There Were None ( Agatha Christie )


 Then There Were None is a very refreshing read that is a must-read for any mystery book fanatic. It is no wonder that the novel has lasting influence, even decades after publication. The plot is well-crafted, the ending is unexpected, and behind it all are key societal themes. Nothing less than a true gem.