Saturday, June 22, 2024

Qafla e Hijaz ( Naseem Hijazi )

 

نسیم حجاز ی اردو کے مشہور ناول نگار تھے جو تاریخی ناول نگاری کی صف میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ ان کا اصل نام شریف حسین تھا لیکن وہ زیادہ تر اپنے قلمی نامنسیم حجازیسے معروف ہیں۔قافلۂ حجازان کا تحریر کردہ ناول ہے۔

Saturday, June 15, 2024

Qaid e Millat islamia Allama Khadim Hussain Rizvi ( Mufti Abdur Rasheed )


 علامہ خادم حسین رضوی علیہ الرحمۃ کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک سے تھا۔ وہ حافظ قرآن اور شیخ الحدیث بھی تھے۔ وہ 22 جون 1966 کو اٹک کے علاقے نکہ توت میں پیدا ہوئے تھے۔علامہ خادم حسین رضوی علیہ الرحمۃ نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ممتاز قادری کی حمایت کی اور انہیں پھانسی دیے جانے کے بعد اسلام آباد میں احتجاج بھی کیا تھا جس کے بعد وہ خبروں میں آنا شروع ہوئے۔ 20 نومبر 2020ء کی شب علامہ خادم حسین رضوی علیہ الرحمۃ کے وصال کی خبر بجلی بن کر گری۔ عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دل تھم گئے ،جذبات امڈ پڑے ، آنکھیں اشکبار ہو گئیں، طبیعتیں مضمحل ہو گئیں۔

KALI SHALWAR ( Saadat Hasan Manto )


 یہ سعادت حسن منٹو کے افسانوں کا مجموعہ ہے، جس میں کئی افسانے شامل ہیں۔ منٹو جیسا لکھنے والا ہو تو اس کی ہر تحریر انوکھی ہوتی ہے ۔مگر کچھ تحریریں ایسی ہیں جنہوں نے منٹو جیسے لوگوں کو منٹو بنایا ہے۔ انہی میں سے ایک کہانی اس افسانوی مجموعہ میں شامل ہے جسے ہم "کالی شلوار" کے نام سے جانتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں کبوتروں والا سائیں ، الو کا پٹھا ، نامکمل تحریر، قبض، ایکٹرس کی آنکھ ، وہ خط جو پوسٹ نہ کئے گئے، مصری کی ڈلی ،ماتمی جلسہ، تلون اور سجدہ۔ اس مجموعہ کی سب سے بہترین کہانی کالی شلوار ہے۔ کالی شلوار سلطانہ نامی ایک ایسی بے بس، بے سہارا طوائف کی کہانی ہے جو اس ذلیل پیشے کو اپنانے کے بعد بھی پیٹ بھر روٹی نہیں کما سکتی۔ جب وہ انبالہ چھاونی میں رہتی تھی تب اس کے پاس گاہکوں کی کمی نہ تھی لیکن ایک دن خدا بخش کے کہنے پر دہلی آگئی جہاں گاہک اکا دکا ہی نظر آتے تھے۔ منٹو نے اس افسانے میں سلطانہ کے توسط سے ایک طوائف کی زندگی کے داخلی کرب و اضطراب کو بیان کیا ہے۔ طوائف کی زندگی اندر سے کتنی ویران اور بنجر ہوتی ہے ،سلطانہ اس کی ایک بہتریں مثال ہے۔ اس کہانی کے علاوہ دوسری کہانیاں بھی دلچسپ ہیں۔ منٹو کے شائقین کے لئے یہ مجموعہ نہایت ہی عمدہ کہانیوں کا مرقع ہے۔